Friday, December 5, 2025
ہومWest Bengalمانک بھٹاچاریہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کرنے سے سپریم کورٹ کا...

مانک بھٹاچاریہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کرنے سے سپریم کورٹ کا انکار

کلکتہ20اکتوبر:. سپریم کورٹ نے پرائمری ٹیچر کی بھرتی بدعنوانی کیس میں مانک بھٹاچاریہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کرتے ہوئے اس معاملے کای سماعت کلکتہ میں ہی ہوگی۔ مانک بھٹاچاریہ نے کلکتہ ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دی تھی۔ لیکن مسلسل چار تاریخیں گزرجانے کے باوجود سماعت نہیں ہوسکی ہے ۔ہائی کورٹ میں سماعت کی اگلی تاریخ 16 نومبر ہے۔ اس دوران مانک نے آج سپریم کورٹ میں اپیل کی۔ سپریم کورٹ ان کی آر جی نہیں سننا چاہتی تھی۔تاہم جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی سپریم کورٹ بنچ نے کلکتہ ہائی کورٹ کو 16 نومبر کو کیس کو نمٹانے کی ہدایت دی ہے۔ ای ڈی نے سپریم کورٹ میں دعویٰ کیا کہ مانک بھٹاچاریہ تحقیقات میں تعاون نہیں کررہے ہیں۔ وہ بااثرہیں کہ گرفتاری کے ایک سال بعد بھی انہیں ممبر اسمبلی کے عہدے سے نہیں نکالا گیا۔ وہ بدستور ممبر اسمبلی ہیں ۔نتیجے کے طور پر، اگر ضمانت مل جاتی ہے، تو وہ گواہوں کو متاثر کرنے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کر کے شواہد کو نقصان پہنچاسکتے ہیں۔مزید یہ کہ مانک کے خلاف آئے روز نئی معلومات سامنے آرہی ہیں۔ ہائی کورٹ نے سی بی آئی، ای ڈی کوجیل میں ہی مانک بھٹاچاریہ سے پوچھ تاچھ کی اجازت دی ہے اس لیے مانک کو ضمانت نہیں دی جانی چاہیے۔ اس کے بعد سپریم کورٹ نے کہاکہ مانک بھٹاچاریہ کی ضمانت کی درخواست پر کلکتہ ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات