Friday, January 30, 2026
ہومWest Bengalہمایوں کبیر انسٹیٹیوٹ کولکاتہ میں تصوف پر قومی سیمینار کا کامیاب انعقاد

ہمایوں کبیر انسٹیٹیوٹ کولکاتہ میں تصوف پر قومی سیمینار کا کامیاب انعقاد

نفرت کی فضا کو صرف صوفیانہ پیار و محبت کے پیغام سے ہی ختم کیا جا سکتا ہے: مقررین

کولکاتہ: شہر کے ممتاز علمی، سماجی اور ثقافتی ادارے ہمایوں کبیر انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام اور مغربی بنگال اردو اکاڈمی کے اشتراک سے یک روزہ قومی سیمینار بعنوان ’’برصغیر ہند پر تصوف کے اثرات‘‘ منعقد کیا گیا۔ یہ علمی سیمینار تین نشستوں پر مشتمل تھا، جس کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔سیمینار کا افتتاح محمد ندیم الحق (ایم پی) نے کیا۔ مہمانِ خصوصی کے طور پر شہزاد شبلی (ریٹائرڈ آئی اے ایس)، تنویر افضل، مغربی بنگال اردو اکاڈمی کی سیکریٹری نزہت زینب، گورننگ باڈی ممبر ڈاکٹر نوشاد عالم اور سابق کونسلر سشیل کمار شرما نے شرکت کی۔ نشست کی صدارت ہمایوں کبیر انسٹیٹیوٹ کے صدر ایڈوکیٹ خواجہ جاوید یوسف نے کی۔ انہوں نے مہمانوں کا استقبال کیا اور صوفی ازم کے فلسفے کے تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالی۔ادارے کے جنرل سیکریٹری محمد عزیز الحق نے انسٹیٹیوٹ کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں نفرت کی جو صورت حال ہے، اسے تصوف کے پیغامِ محبت سے ہی بدلا جا سکتا ہے۔ انہوں نے صوفی ازم کی روح کو عام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔سیمینار کے پہلے سیشن میں پانچ مقالہ نگاروں پروفیسر سجاد عالم رضوی، ڈاکٹر مکیش کمار سنہا، مولانا غلام جامی قادری، ڈاکٹر سید محمد اقبال شاہ القادری اور ایاز احمد روہوی نے اپنے مقالے پیش کیے۔ اس نشست کی صدارت پروفیسر سید شاہ حسین احمد نے کی۔دوسرے سیشن کی نظامت ایاز احمد روہوی نے کی، جس کی صدارت ڈاکٹر مکیش کمار سنہا نے انجام دی۔ اس نشست میں پروفیسر سید شاہ حسین احمد، مفتی ثناء الہدیٰ قاسمی (نائب ناظم امارت شرعیہ، بہار)، ڈاکٹر امین عامر، ڈاکٹر شاہد اقبال اور پروفیسر فیروز عالم نے برصغیر پر تصوف کے گہرے اثرات کے مختلف پہلوؤں پر مقالے پڑھے۔ سیمینار کے اختتام تک سامعین کی بڑی تعداد موجود رہی جنہوں نے مقالوں کو بیحد سراہا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات