Saturday, December 6, 2025
ہومWest Bengalہاوڑہ سے ٹاٹا نگر آنے والی اسٹیل ایکسپریس پر پتھراؤ

ہاوڑہ سے ٹاٹا نگر آنے والی اسٹیل ایکسپریس پر پتھراؤ

چار کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

جدید بھارت نیوز سروس
جمشیدپور، 21 جنوری:۔ آر پی ایف تحقیقات میں مصروف ہے۔جمشید پور: ملک کی مختلف ریاستوں سے ٹرینوں پر پتھراؤ کے واقعات مسلسل سامنے آرہے ہیں۔ اس دوران جھارکھنڈ کے جمشید پور میں ٹرین پر پتھراؤ کی اطلاع ہے۔ دراصل ہاوڑہ سے ٹاٹا نگر آرہی اسٹیل ایکسپریس ٹرین پر کچھ شرپسندوں نے پتھراؤ کیا۔ جس سے ٹرین کی چار بوگیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ساتھ ہی کئی مسافروں کو معمولی چوٹیں بھی آئی ہیں۔ یہ واقعہ گالو ڈیہ اور رکھا مائنز کے درمیان پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہاں ٹرین پر اچانک پتھراؤ شروع ہو گیا۔ جس کی وجہ سے ٹرین کے C2 اور D4 ڈبوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ تاہم یہ خوش قسمتی تھی کہ پتھر بازی کے اس واقعہ میں کوئی مسافر شدید زخمی نہیں ہوا۔ مسافروں نے واقعہ کی اطلاع ریلوے حکام کو دی۔اطلاع ملتے ہی ٹاٹا نگر ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کو روک دیا گیا۔ آر پی ایف کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی۔ ٹاٹا نگر ریلوے انتظامیہ نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے جانچ شروع کردی ہے۔ آر پی ایف کے سینئر عہدیداروں نے بتایا کہ مجرموں کی شناخت کے لئے آس پاس کے علاقے میں گشت بڑھا دیا گیا ہے۔
انہوں نے شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات