Saturday, December 6, 2025
ہومWest Bengalثنا ءاحمد کو ترنمول نارتھ کلکتہ اقلیتی سیل کا صدر بنایا گیا

ثنا ءاحمد کو ترنمول نارتھ کلکتہ اقلیتی سیل کا صدر بنایا گیا

کولکاتا21اکتوبر: کلکتہ میونسپل کارپوریشن کے بورو چھ کی چیئر پرسن ثناءاحمد کو کلکتہ ترن مول کانگریس اقلیتی سیل کا صدر مقرر کیا گیا۔اب تک اس عہدے پر کونسلر اقبال احمد کام کر رہے تھے۔ نئی ذم ہ داری ملنے پر ثناءاحمد نے پارٹی سربراہ ممتا بنرجی ، جنر ل سکریٹری ابھیشیک بنرجی، اور شمالی کلکتہ سے ایم پی سدیپ بندو پادھیائے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی طرف سے مجھے جو اضافی ذمہ داری دی گئی ہے میں اس ذمہ داری کو بہتر طریقے سے نبھانے کی کوشش کروں گی اور اپنے ان رہنماؤں کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گی جنہوںنے ہمیں یہ ذمہ داری سونپی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑا ضلع ہے اس ضلع میں اقلیتوں کی بڑی تعداد آباد ہے ان کے کئی مسائل بھی ہیں ان مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کروں گی۔

ثناءاحمد نے اس ضلع کی اقلیتوں سے کہا کہ وہ اپنے مسائل کو حل کرانے کے لئے میرے ساتھ تعاون کریں میرے ہاتھ کو مضبوط کریں۔ ثناءاحمد نے کہا کہ یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے کہ ترنمول سپریمو ہمیشہ اقلیتوں کے مسائل کو حل کرنے میں بڑھ چڑھ کر کام کرتی رہی ہیں بات یہ ہے کہ ان مسائل کو ان تک پہچانے والا نمائندہ چاہئے تھا۔ ہماری کوشش ہوگی کہ اقلیتوں کے مسائل کو ہائی کمان تک پہنچایا جائے۔ انہوںنے کہا کہ نارتھ کولکاتا کی اقلیتوں کے جو مسائل ہیں وہ ضرور حل ہوں گے۔ واضح رہے کہ ثناءاحمدکے صدر بننے کے بعد انہیں مبارک باد دینے کا تانتا لگا ہوا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات