کلکتہ، 22 ستمبر 2025 /یس بینک، ستیہ م رائے چودھری فاؤنڈیشن اور روٹری کلب آف کلکتہ میٹروپولیٹن ایسٹ کے اشتراک سے اپنی نمایاں سی ایس آر پہل "سوبر پوجو، درگا پوجو" کے تیسرے ایڈیشن کی تقسیم تقریب کا کامیاب انعقاد جی ڈی برلا سبھا گھر، کلکتہ میں کیا گیا۔تقریب میں مہمانِ خصوصی کے طور پر ٹیکنو انڈیا گروپ کے بانی و منیجنگ ڈائریکٹر مسٹر ستیہ م رائے چودھری شریک ہوئے، جبکہ مختلف اسکولوں کے پرنسپل، اساتذہ، طلبہ، این جی اوز، سماجی رہنما، روٹری ممبران اور شراکت دار اداروں نے بھی بھرپور شرکت کی۔اس سال مہم نے ایک اہم سنگِ میل عبور کیا، جس کے تحت 9,000 سے زائد نئے کپڑے مستحق اور غریب بچوں میں تقسیم کیے گئے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں دو گنا زیادہ ہے۔ مہم میں یس بینک کے صارفین و ملازمین کے ساتھ ساتھ اسکولوں، کارپوریٹس، رہائشی کالونیوں اور مقامی تنظیموں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔یہ مہم 15 اگست سے 8 ستمبر 2025 تک مغربی بنگال کی 38 یس بینک شاخوں اور 25 اسکولوں میں چلائی گئی۔ اس کا بنیادی مقصد درگا پوجا کے تہوار کو یس بینک کے سی ایس آر وژن شمولیت اور کمیونٹی انٹیگریشن سے جوڑنا تھا تاکہ معاشرے کے کمزور طبقے بھی اس خوشی میں شامل ہوسکیں۔یس بینک کے چیف مارکیٹنگ آفیسر و ہیڈ سی ایس آر، مسٹر نپن کوشل نے اس موقع پر کہا:"درگا پوجا ہمیشہ سے یکجہتی، خوشی اور شمولیت کا تہوار رہا ہے۔ یہ پہل یس بینک کی وسیع تر سی ایس آر حکمتِ عملی کا حصہ ہے، جس کا مقصد کمزور طبقات کی مدد، شمولیت کو فروغ دینا اور مشترکہ ثقافتی تقریبات کے ذریعے سماجی رشتے مضبوط بنانا ہے۔"
رائے چودھری فاؤنڈیشن اور روٹری کلب کلکتہ کی ’درگا پوجا سب کے لئے‘ مہم کے تیسرے ایڈیشن کی شاندار کامیابی
مقالات ذات صلة



