Saturday, December 6, 2025
ہومWest Bengalپبلک بھرتی گھوٹالہ: ای ڈی نے وزیر سوجیت بوس کے بیٹے کو...

پبلک بھرتی گھوٹالہ: ای ڈی نے وزیر سوجیت بوس کے بیٹے کو دوبارہ طلب کیا

سرمایہ کاری اور آمدنی سے متعلق اہم دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت

کولکاتہ:انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے میونسپل اور عوامی بھرتی بدعنوانی کیس میں اپنی کارروائی تیز کرتے ہوئے مغربی بنگال کے فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے وزیر سوجیت بوس کے بیٹے سمندر بوس کو دوبارہ نوٹس جاری کیا ہے اور اگلے ہفتے انہیں متعدد مالیاتی و کاروباری دستاویزات کے ساتھ حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔ حال ہی میں ای ڈی نے سمندر بوس سے تقریباً 12 گھنٹے پوچھ گچھ کی تھی لیکن تفتیشی افسران کے مطابق اب بھی کئی اہم سوالات کے جواب مطلوب ہیں۔ اس بار جو دستاویزات طلب کی گئی ہیں ان میں ان کے ہوٹلوں، ڈھابوں اور ریستورانوں کے کاروباری کاغذات، ان اداروں کی آمدنی و اخراجات کا مکمل ریکارڈ، سرمایہ کاری کس کاروبار میں کی گئی اس کی تفصیلات، اور سرمایہ کاری کے ذرائع سے متعلق مالیاتی کاغذات شامل ہیں۔دوسری جانب وزیر سوجیت بوس کی اہلیہ آج اپنی بیٹی اور وکیل کے ساتھ اچانک ای ڈی دفتر پہنچ گئیں۔ انہیں پہلے بھی طلب کیا گیا تھا لیکن انہوں نے گھریلو پوجا کے سبب وقت مانگا تھا۔ تاہم جب وہ آج بغیر اطلاع کے پہنچیں تو تفتیشی افسر مصروف ہونے کی وجہ سے پوچھ گچھ نہ ہو سکی، اور اب انہیں نیا وقت دیا جائے گا۔ وکیل نے کہا کہ وہ تحقیقات میں مکمل تعاون کر رہے ہیں۔قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ برس ای ڈی نے لیک ٹاؤن میں وزیر کے دو گھروں کی تلاشی کے دوران اہم کاغذات برآمد کیے تھے، جبکہ کچھ ماہ قبل سالٹ لیک آفس سمیت کئی مقامات پر بھی چھاپے مارے گئے تھے۔ اس کے بعد وزیر کی بیٹی، بیٹے، اہلیہ اور داماد کو طلب کیا گیا۔ بیٹی اور داماد سے پہلے ہی پوچھ گچھ ہو چکی ہے، جب کہ سمندر بوس سے بھی ایک مرتبہ سوالات کیے گئے تھے۔ اب ای ڈی نے انہیں دوبارہ طلب کیا ہے تاکہ سرمایہ کاری، کاروباری ڈھانچے اور مالی سرگرمیوں سے متعلق نئے سوالات کے جوابات حاصل کیے جا سکیں۔ ای ڈی کے مطابق یہ کارروائی پبلک بھرتی بدعنوانی کیس کی تہہ تک پہنچنے کے لیے ضروری ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات