Saturday, December 6, 2025
ہومWest Bengalممتا بنرجی کا دسمبر میں مالدہ –مرشد آباد کا ممکنہ دورہ

ممتا بنرجی کا دسمبر میں مالدہ –مرشد آباد کا ممکنہ دورہ

بنگاؤں کے بعد کانگریس کے سابق گڑھوں میں سیاسی پاور شو کی تیاری

جدید بھارت نیوز سروس
کولکاتہ:وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بنگاؤں میں متوا برادری کو حقوق اور تحفظ کی بھرپور یقین دہانی کرانے کے فوراً بعد اپنی توجہ ریاست کے دو اہم اقلیتی اکثریتی اضلاع مالدہ اور مرشد آباد پر مرکوز کر دی ہے، جو کبھی کانگریس کے مضبوط گڑھ سمجھے جاتے تھے مگر اب وہاں اس کی بنیادیں کمزور پڑتی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اگر کوئی بڑی تبدیلی نہ ہوئی تو ممتا بنرجی دسمبر کے پہلے ہفتے میں ان دونوں اضلاع کا دورہ کریں گی، جہاں وہ بڑے عوامی جلسوں سے خطاب کرنے والی ہیں۔ امکان ہے کہ 3 دسمبر کو وہ مالدہ کے گاجول میں اور 4 دسمبر کو مرشد آباد کے بہرام پور میں طاقت کا مظاہرہ کریں گی۔ اسمبلی انتخابات میں ابھی کئی ماہ باقی ہونے کے باوجود سیاسی ماحول تیزی سے گرم ہو رہا ہے؛ پچھلے انتخابات میں بی جے پی نے متوا برادری کے ایک حصے کی حمایت حاصل کر کے مقابلے کو مزید سخت بنا دیا تھا، جس نے ٹی ایم سی کو اپنے روایتی ووٹ بینک کو مزید مضبوط کرنے پر مجبور کیا ہے۔دوسری طرف مالدہ اور مرشد آباد میں کانگریس کی کمزوری کا فائدہ بایاں محاذ، بی جے پی، آئی ایس ایف اور اے آئی ایم آئی ایم جیسی جماعتیں اٹھانے میں مصروف ہیں اور اپنی سیاسی جگہ بنانے کی کوششیں تیز کر چکی ہیں۔ ٹی ایم سی کے لیے اصل چیلنج صرف بیرونی مقابلہ نہیں بلکہ اندرونی دھڑے بندی بھی ہے، کیونکہ کئی مقامی رہنماؤں کے متنازعہ بیانات نے پارٹی قیادت کو خاصا پریشان کیا ہے۔ ایسی صورتحال میں ممتا بنرجی کے یہ مجوزہ جلسے ریاست کی سیاست میں ایک بڑا پیغام بن سکتے ہیں، جس پر پورا بنگال گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات