Friday, December 5, 2025
ہومWest Bengalبارک پور میں سیاسی گرمی عروج پر

بارک پور میں سیاسی گرمی عروج پر

ارجن سنگھ کا ’پاکستانی شہری‘ الزام، سومناتھ شیام کا دوٹوک جواب

بارک پور:ریاستی تحقیقاتی رپورٹ (SIR) کے عمل نے جیسے ہی مغربی بنگال میں آغاز لیا، بیرک پور کی سیاست میں پھر سے ہلچل مچ گئی۔ بی جے پی کے سابق ایم پی ارجن سنگھ اور ترنمول کانگریس کے موجودہ ایم ایل اے سومناتھ شیام کے درمیان ایک بار پھر لفظی جنگ چھڑ گئی ہے۔ اس بار موضوع ہے ۔غیر قانونی شہری اور ووٹر لسٹ میں مبینہ جعلسازی۔
ارجن سنگھ نے میڈیا کے سامنے ایک سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ صرف بارک پور کے تین وارڈوں میں تقریباً 400 پاکستانی شہری غیر قانونی طور پر مقیم ہیں۔
ان کے مطابق، ان تمام افراد کو ترنمول کانگریس کی سرپرستی حاصل ہے اور انہی کے دباؤ میں آکر ان کے نام غیر قانونی طریقے سے ووٹر لسٹ میں شامل کیے گئے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے پاس تمام ثبوت اور تفصیلات موجود ہیں، جنہیں وہ وقت آنے پر منظر عام پر لائیں گے۔
ارجن کے مطابق یہ صرف غیر قانونی شہریوں کا مسئلہ نہیں بلکہ جمہوری عمل کی ساکھ پر حملہ ہے۔ان کے بیان کے بعد انتظامی حلقوں میں بھی کھلبلی مچ گئی ہے، کیونکہ SIR کا مقصد ہی ووٹر لسٹ کی درستگی اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے سومناتھ شیام نے ارجن سنگھ کے الزامات کو بے بنیاد اور سیاسی ڈرامہ قرار دیا۔انہوں نے کہا آج وہ جن لوگوں پر غیر قانونی ہونے کا الزام لگا رہے ہیں، انہی کے ساتھ وہ پہلے کاروباری لین دین کرتے تھے۔ میں خود جانتا ہوں کہ وہ ان افغان تاجروں کو سود پر پیسے دیا کرتے تھے۔سومناتھ شیام نے خبردار کیا کہ اگر SIR کے بہانے کسی درست ووٹر کا نام لسٹ سے ہٹایا گیا، تو ترنمول اس کے خلاف سخت احتجاج کرے گی۔ایس ائی ار کے عمل کے آغاز کے ساتھ ہی بارک پور کا سیاسی منظرنامہ ایک بار پھر تنازعہ اور کشیدگی سے بھر گیا ہے۔ایک طرف بی جے پی ووٹنگ میں غیر ملکی مداخلت کا الزام لگا رہی ہے، تو دوسری طرف ترنمول سیاسی سازش کی بات کر رہی ہے۔دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی یہ لفظی جنگ نہ صرف مقامی سیاست میں ہلچل مچا رہی ہے بلکہ انتخابی فضا کو بھی پہلے سے زیادہ گرما رہی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات