Sunday, January 18, 2026
ہومWest Bengalبرہم پور میں سیاسی دھماکہ

برہم پور میں سیاسی دھماکہ

ابھیشیک نے ادھیر کو ’ڈمی‘ اور ہمایوں کو ’نیا غدار‘ کہا

مرشد آباد/برہم پور: 2026 کے اسمبلی انتخابات سے قبل ترنمول کانگریس کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے برہم پور میں روڈ شو کے دوران کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری پر شدید حملہ کرتے ہوئے انہیں ’’بی جے پی کا ڈمی امیدوار‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے مرشد آباد اور برہم پور کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں یہاں کے لوگوں نے بی جے پی کے ڈمی امیدوار کو شکست دے کر سابق امیدوار بنا دیا۔ ابھیشیک نے الزام لگایا کہ ادھیر رنجن چودھری کبھی بھی بی جے پی پر حملہ نہیں کرتے بلکہ ہر موقع پر صرف وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو ہی نشانہ بناتے ہیں، چاہے وہ موسم ہو یا کوئی اور مسئلہ۔ انہوں نے کانگریس پر بھی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بنگالیوں پر نہ صرف بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں بلکہ کانگریس کی حکومت والی ریاستوں جیسے کرناٹک اور تلنگانہ میں بھی حملے ہو رہے ہیں، لیکن وہاں کی حکومتوں نے مدد نہیں کی۔ ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ مالدہ اور مرشد آباد جیسے اضلاع میں اگر اقلیتی ووٹ کانگریس کی طرف جاتا ہے تو اس کا فائدہ بی جے پی کو ہوگا، اسی لیے ادھیر کو بی جے پی کا ایجنٹ بتایا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہمایوں کبیر پر بھی سخت حملہ کرتے ہوئے انہیں مرشد آباد کا نیا غدار اور بی جے پی کا نیا ایجنٹ قرار دیا اور الزام لگایا کہ بندنگا میں ہوئے تشدد کے پیچھے بھی ہمایوں کبیر کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد عوام کے سامنے سب کچھ واضح ہو جائے گا اور ترنمول کانگریس مرشد آباد میں اپنے اقلیتی ووٹ بینک کو کسی بھی قیمت پر کمزور نہیں ہونے دے گی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات