Friday, January 9, 2026
ہومWest Bengalصرف بنگالی بولنے کی سزا!

صرف بنگالی بولنے کی سزا!

مہاراشٹر جیل سے لوٹنے والے مہاجر مزدوروں کے گھر پہنچے ابھیشیک، سکانت پر لاپرواہی کا الزام

بالور گھاٹ:جنوبی دیناج پور کےبالورگھاٹ کے رہنے والے دو مہاجر مزدور—آسیت سرکار اور گوتم برمن—آخرکار تقریباً ایک سال بعد مہاراشٹر کی جیل سے رہائی پا کر اپنے گھر لوٹے۔ بدھ کے روز ترنمول کانگریس کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے ان کے گھر پہنچ کر ان سے ملاقات کی اور قریب بیس منٹ تک ان کے دردناک تجربات سنے۔ ان کی کہانی سن کر ابھیشیک بنرجی خود بھی جذباتی ہو گئے۔آسیت اور گوتم کا دعویٰ ہے کہ مہاراشٹر میں صرف بنگالی زبان بولنے کی بنیاد پر انہیں ’بنگلہ دیشی‘قرار دے کر جیل میں ڈال دیا گیا۔ قید کی خبر ملتے ہی گوتم برمن کی اہلیہ نے مقامی بی جے پی قیادت سے رابطہ کیا، حتیٰ کہ بی جے پی کے ریاستی صدر اور رکن پارلیمنٹ سکانت مجمدار سے بھی ملاقات کی گئی، کیونکہ گوتم ماضی میں بی جے پی کے بوتھ نائب صدر رہ چکے تھے۔ لیکن الزام ہے کہ اس کے باوجود انہیں کسی قسم کی عملی مدد نہیں ملی۔متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ مقامی بی جے پی قیادت نے صاف کہہ دیا تھا کہ جیل کی مدت پوری ہونے پر رہائی خود بخود ہو جائے گی۔ یہاں تک کہ مبینہ طور پر رہائی کے بدلے ڈیڑھ لاکھ روپے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ آخرکار ترنمول کانگریس کی مداخلت اور کوششوں کے بعد دونوں مہاجر مزدور دسمبر کے آخر میں اپنے گھروں کو واپس آ سکے۔ابھیشیک بنرجی نے کہا،بغیر کچھ سنے، بغیر کسی ثبوت کے، انہیں بنگلہ دیشی قرار دے کر جیل میں ڈال دیا گیا۔ سیاست اپنی جگہ، لیکن دس کروڑ لوگوں پر بنگلہ دیشی ہونے کا لیبل لگانا کہاں کی انسانیت ہے؟ کسی کے آنسو رائیگاں نہیں جائیں گے، ایک دن اس کی قیمت ضرور چکانی پڑے گی۔ملاقات کے دوران ابھیشیک نے دونوں مزدوروں کی خیریت پوچھی، گھر لوٹنے کے بعد ان کے حالات دریافت کیے، یہاں تک کہ یہ بھی پوچھا کہ انہوں نے کیا کھایا اور ممبئی سے اپنا سامان واپس لا سکے یا نہیں۔ ایک قریبی دوست کی طرح ان کے ساتھ کھڑے نظر آئے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد بھی فراہم کی اور یقین دلایا کہ وہ مستقبل میں بھی ان کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔ابھیشیک بنرجی کے اس دورے کے بعد دونوں خاندان جذباتی ہو گئے۔ جاتے جاتے انہوں نے وعدہ کیاہم دوبارہ آئیں گے، ایک دن پھر ساتھ بیٹھ کر چائے پئیں گے—فکر مت کرو، ہم ساتھ ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات