Saturday, December 6, 2025
ہومWest Bengalسات دن میں معاوضہ ادا کرنے کا حکم

سات دن میں معاوضہ ادا کرنے کا حکم

ریاست بھر میں فصل نقصان سروے اور نگرانی میں تیزی

کولکاتہ :قدرتی آفات سے متاثرہ کسانوں کو بنگلہ شاسیہ بیمہ یوجنا کے تحت جلد از جلد مالی مدد فراہم کرنے کے لیے ریاستی حکومت نے مشن موڈ میں کام شروع کر دیا ہے اور نوانو میں وزیرِ زراعت شوبھندیب چٹوپادھیائے کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ ہوئی جس میں زراعت کے سکریٹری اومکار سنگھ مینا اور تمام اضلاع کے مجسٹریٹ موجود تھے۔ جہاں فصل نقصان کے تخمینے کی موجودہ رفتار کی تعریف کی گئی لیکن ساتھ ہی یہ سخت ہدایت بھی دی گئی کہ کسی بھی سطح پر غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ہر مستحق کسان تک معاوضہ پہنچنا لازمی ہے اور خریف سیزن میں جزوی نقصان اٹھانے والے کسانوں کے بینک کھاتوں میں رقوم جمع کرنے کے لیے سات دن کی واضح ڈیڈ لائن طے کر دی گئی ہے، اس کے ساتھ کھاد کی بلیک مارکیٹنگ روکنے کے لیے افسران کو سخت چوکسی کی ہدایت دی گئی ہے۔ریاستی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ کھاد کی کوئی قلت نہیں لیکن فیلڈ انسپیکشن بڑھا دیے گئے ہیں اور حکم دیا گیا ہے کہ کوئی بھی شخص پی او ایس کے اندراج کے بغیر کھاد فروخت کرتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف فوراً قانونی کارروائی کی جائے جبکہ خصوصی تاکید کی گئی ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے کھاد کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی صورت میں کسانوں کو کسی قسم کی پریشانی یا اضافی بوجھ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات