Saturday, December 6, 2025
ہومWest Bengalدویجن مکھرجی کے خاندان کے نام ووٹر لسٹ سے غائب!

دویجن مکھرجی کے خاندان کے نام ووٹر لسٹ سے غائب!

ایس آئی آر کے عمل سے بنگال میں خوف و بے چینی کی لہر، ممتا سڑک پر اُتریں

کولکاتہ:بنگال میں ایس آئی آر (سٹیژن آئیڈینٹیفکیشن رجسٹر) کا عمل شروع ہوتے ہی خوف و بے چینی کا ماحول پھیل گیا ہے۔ منگل کے روز جب بی ایل اوز (بوتھ لیول آفیسرز) گھر گھر جا کر گنتی فارم تقسیم کر رہے تھے، اسی دوران وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی خود سڑک پر اتر آئیں۔ ان کے ساتھ ترنمول کانگریس کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی بھی موجود تھے۔ یہ جلوس محض سیاسی احتجاج نہیں بلکہ خوف زدہ عوام کے لیے ایک مضبوط پیغام تھا “خود کو بچاؤ، بی جے پی کو ہٹاؤ!”
اس جلوس میں مختلف مذاہب کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ ان خاندانوں کے افراد بھی شامل تھے جنہوں نے ایس آئی آر کے خوف سے اپنے پیارے کھوئے ہیں۔ لیکن سب کی توجہ اس وقت مرکوز ہو گئی جب وزیر اعلیٰ نے لیجنڈری گلوکار دویجن مکھرجی کے خاندان کا حوالہ دیا۔
ممتا بنرجی نے کہا میں جس جگہ کھڑی ہوں، وہاں سے دوجیندر مکھرجی کا گھر زیادہ دور نہیں۔ مجھے ایک فہرست ملی، جس میں دیکھا کہ ان کے خاندان کے تمام نام ووٹر لسٹ سے کاٹ دیے گئے ہیں۔ اگر وہ دویجن مکھرجی جیسے فنکار کے خاندان کے نام ہٹا سکتے ہیں، تو وہ آپ کے نام بھی ہٹا سکتے ہیں۔
ان کے اس بیان نے مجمع میں سنسنی پھیلا دی۔ وزیر اعلیٰ نے بی جے پی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ نوٹ بندی کے بعد سے مرکزی حکومت عوام پر ایک کے بعد ایک “حملے” کر رہی ہے ۔کبھی این آر سی، کبھی ایس آئی آر کے نام پر۔ انہوں نے چیلنج کرتے ہوئے کہا میں این آر سی نہیں ہونے دوں گی۔ وہ کیا کریں گے؟ میرا خون لیں گے؟ اگر وہ میرے نام کو بھی لسٹ سے نکال دیں، تب بھی میں گانا لکھوں گی ۔
ان کے اس طنزیہ جملے کے بعد اسٹیج پر ڈھول بجنے لگے اور “بی جے پی ہٹاؤ” کے نعرے گونجنے لگے۔ قابلِ ذکر ہے کہ دویجن مکھرجی بنگال کے مشہور موسیقار اور گلوکار تھے، جن کا تقریباً چار سال قبل انتقال ہو گیا تھا۔ ممتا بنرجی ان کے مداحوں میں شامل تھیں اور کئی مواقع پر ان کے فن کی تعریف کر چکی ہیں۔ دو سال قبل “وجئے سمیلانی” میں انہوں نے کہا تھا، “دوجن دا ہمیشہ مجھ سے کہتے تھے کہ گانا گاؤ، کیسٹ بناؤ۔
اب جب وزیر اعلیٰ نے ان کے خاندان کے نام ووٹر لسٹ سے خارج ہونے کا ذکر کیا، تو یہ معاملہ نہ صرف سیاسی بلکہ جذباتی رخ بھی اختیار کر گیا۔ ممتا بنرجی کا کہنا تھا کہ یہ صرف فہرستوں کا مسئلہ نہیں، بلکہ عام آدمی کی شناخت پر حملہ ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ چوکنا رہیں، فارم بھریں، اور کسی کے دباؤ میں نہ آئیں۔ “یہ آپ کا حق ہے، آپ کی پہچان ہے، اسے کوئی نہیں چھین سکتا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات