Saturday, December 6, 2025
ہومWest Bengalممتا کی پرانی تصویر سے اٹھا سیاسی ہنگامہ

ممتا کی پرانی تصویر سے اٹھا سیاسی ہنگامہ

یہ صرف یادیں ہیں، کوئی اشارہ نہیں:فارورڈ بلاک

کولکاتہ :فارورڈ بلاک کے ریاستی سکریٹری نارین چٹوپادھیائے نے اپنے فیس بک پیج پر ایک پرانی تصویر پوسٹ کی جس میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، آنجہانی فارورڈ بلاک لیڈر اشوک گھوش اور خود نارین ایک ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ یہ تصویر سنگور تحریک کے دور کی ہے جب ممتا بنرجی اپوزیشن لیڈر تھیں اور فارورڈ بلاک کے ریاستی دفتر میں اشوک گھوش سے ملاقات کے لیے پہنچی تھیں، جہاں اشوک گھوش نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کی تصویر ممتا کے حوالے کی تھی۔
نارین نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا’ماضی کے البم سے‘لیکن اس پوسٹ کے بعد سیاسی برادری کے ایک حصے نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ کیا نارین فارورڈ بلاک چھوڑنے یا کسی سیاسی تبدیلی کا اشارہ دے رہے ہیں۔ بڑھتے سوالات کے درمیان نارین چٹوپادھیائے نے صاف کہہ دیا کہ کسی طرح کی تبدیلی یا علیحدگی کا کوئی منصوبہ نہیں، تصویر صرف پرانی یادوں کا حصہ ہے اور اسے شیئر کرنے کے پیچھے کوئی سیاسی مقصد نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سنگور تحریک کے اہم دنوں میں ممتا سب سے پہلے فارورڈ بلاک کے دفتر آئی تھیں اور وہ لمحہ تاریخی تھا، اسی لیے اسے یاد کرتے ہوئے تصویر پوسٹ کی گئی، اس میں تنازعے کی کوئی گنجائش نہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات