Thursday, January 1, 2026
ہومWest Bengalممتا بنرجی نے نئے سال میں خود لکھے گیت کے ذریعے دیا

ممتا بنرجی نے نئے سال میں خود لکھے گیت کے ذریعے دیا

محبت،خوشی اور ہم آہنگی کا پیغام

جدید بھارت نیوز سروس
کولکاتہ :کرسمس کے بعد اب نئے سال کے موقع پر بھی وزیر اعلیٰ مغربی بنگال ممتا بنرجی نے اپنے منفرد انداز میں عوام کو مبارکباد دی ہے۔ اس بار انہوں نے روایتی پیغام کے بجائے ایک مکمل گیت تخلیق کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جس کے ذریعے انہوں نے ریاست کے عوام کو پورا سال خوشی، امن اور خوشحالی کے ساتھ گزارنے کی دعا دی۔وزیر اعلیٰ کی جانب سے شیئر کیا گیا یہ گیت 1 منٹ 25 سیکنڈ پر مشتمل ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ گیت کے بول ، دھن اور تخلیقی تصور خود ممتا بنرجی کا ہے، جبکہ اسے مشہور گلوکار اندرنیل سین نے اپنی آواز دی ہے۔ سوشل میڈیا پر گیت شیئر کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے لکھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ نیا سال سبھی کے لیے مسکراہٹ، امید اور مثبت توانائی لے کر آئے۔میوزک ویڈیو میں مغربی بنگال کی رنگا رنگ تہذیب کی خوبصورت جھلک پیش کی گئی ہے۔ کولکاتہ سے لے کر شمالی بنگال تک کے مناظر، درگا پوجا کارنیول، مختلف تہواروں اور ثقافتی تقریبات کے مناظر گیت کو مزید دلکش بناتے ہیں۔ ویڈیو میں بچوں کے وہ مناظر بھی شامل ہیں جہاں وہ ممتا بنرجی کے ساتھ خوشی کے لمحات بانٹتے نظر آتے ہیں، جو گیت کو جذباتی اور انسانی رنگ دیتے ہیں۔قابلِ ذکر ہے کہ ممتا بنرجی صرف ریاست کی انتظامی سربراہ ہی نہیں بلکہ ایک ہمہ جہت تخلیقی شخصیت بھی ہیں۔ شاعری، مضمون نویسی، گیت لکھنا، دھن ترتیب دینا اور مصوری جیسے فنون میں ان کی دلچسپی کسی سے پوشیدہ نہیں۔ وہ سال بھر مختلف مواقع پر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کرتی رہی ہیں۔ درگا پوجا کے دوران کئی صنعت کاروں اور منتظمین کی درخواست پر انہوں نے پوجا گیت تحریر کیے، جبکہ اس سال کالی پوجا کے موقع پر بھی ایک خصوصی گانا جاری کیا گیا تھا۔کرسمس کے موقع پر بھی وزیر اعلیٰ نے اپنے قلم کے ذریعے عوام کو نیک خواہشات پیش کیں۔ اب سال کے اختتام اور نئے سال کے آغاز پر، گیت کے ذریعے تہواروں کی خوشیوں میں ڈوبے ریاست کے لوگوں کو مبارکباد دے کر انہوں نے یہ پیغام دیا ہے کہ ثقافت، فن اور محبت کے ذریعے سماج کو جوڑا جا سکتا ہے۔یوں ممتا بنرجی نے نئے سال کی شروعات ایک بار پھر موسیقی، تخلیق اور بھائی چارے کے پیغام کے ساتھ کی ہے، جو سوشل میڈیا پر عوام میں خاصی پذیرائی حاصل کر رہا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات