کولکاتہ، 11 اکتوبر (یو این آئی) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں دہشت گردی مخالف آپریشن کے دوران ریاست کے دو فوجی پیرا کمانڈوز کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے ایکس پر لکھا،’’میں ہمارے بنگال کے دو بہادر پیرا کمانڈوز کی شہادت سے غمگین ہوں، جنہوں نے جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں دہشت گردی مخالف کارروائی کے دوران انتہائی سخت موسم کا سامنا کرتے ہوئے جان قربان کر دی۔‘‘انہوں نے مزید کہا،’’بیر بھوم کے ہمارے لانس نائک سجائے گھوش اور مرشدآباد کے لانس حولدار پلاش گھوش کو وطن کے دفاع کے لیےان کی مثالی بہادری، عزم اور عظیم قربانی پر سلام! ان کے اہلِ خانہ اور دوستوں کے تئیں میری دلی ہمدردی ! ہماری حکومت اس مشکل گھڑی میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔‘‘وزیر اعلیٰ کا یہ بیان اس وقت آیا جب فوج نے اس بات کی تصدیق کی کہ دو لاپتہ پیرا کمانڈوز کی لاشیں کوکرناگ کے گاڈول کے اونچے جنگلات سے برآمد کی گئی ہیں، جہاں وہ اس ہفتے کے آغاز میں ایک دہشت گردی مخالف آپریشن کے دوران لاپتہ ہو گئے تھے۔
ریاستی سکریٹریٹ نبنّا کے حکام نے کہا کہ ریاستی حکومت جلد ہی شہداء کے سوگوار اہلِ خانہ سے رابطہ کرے گی اور انہیں مالی امداد کے ساتھ دیگر ضروری تعاون فراہم کرے گی۔سرکاری ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ دونوں فوجیوں کے جسد خاکی ہفتے کے آخر تک بنگال واپس لائے جائیں گے، جہاں انہیں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔
ممتا بنرجی نے کشمیر میں دو پیرا کمانڈوز کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا
مقالات ذات صلة



