SIR کے خلاف شہید مینار میں ریلی
ترنمول کا بڑا احتجاج:
ایک کروڑ سے زائد ووٹرز
کی فہرست سے ممکنہ اخراج
کے خلاف عوامی مظاہرہ
جدید بھارت نیوز سروس
کولکاتا:ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی اور پارٹی کے سینئر لیڈر ابھیشیک بنرجی نومبر کے پہلے ہفتے میں کولکاتا کے شہید مینار پر ایک بڑی ریلی کا انعقاد کرنے جا رہے ہیں۔ یہ ریلی SIR (Special Interest Registration) کے نفاذ کے خلاف عوامی احتجاج کے طور پر منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ریاستی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شوبھندو ادھیکاری اور مرکزی وزیر مملکت شانتنو ٹھاکر نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر SIR نافذ کیا گیا تو ایک کروڑ سے زائد ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے خارج کیے جا سکتے ہیں۔ ترنمول نے اس معاملے پر بی جے پی پر سوال اٹھایا ہے کہ وہ ووٹر لسٹ کی نظر ثانی کے نام پر نمبروں کا کھیل کیوں کھیل رہی ہے۔ممتا بنرجی نے شروع سے ہی SIR کی مخالفت کی ہے۔ گزشتہ ہفتے جب قومی الیکشن کمیشن کے نمائندے بنگال آئے، تو کالی پوجا کے بعد SIR کے آغاز کی قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی تھیں۔ ممتا نے اس موقع پر الیکشن کمیشن اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ پر شدید تنقید کی، جس سے سیاسی ماحول میں ہلچل مچ گئی۔ وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ اگر بنگال کے کسی ووٹر کا نام غلط طور پر خارج کیا گیا تو وہ اسے برداشت نہیں کریں گی۔
بی جے پی کے مرکزی وزیر مملکت سکانتا مجمدار نے طنزیہ انداز میں کہا وزیر اعلیٰ خود اعتماد اسمبلی میں ہار سکتی ہیں۔اس دوران ترنمول کے ریاستی نائب صدر جے پرکاش مجمدار نے بی جے پی کے بیانات میں تضاد کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ “2014 کے بعد آنے والے ایک کروڑ افراد کو غیر قانونی قرار دینا بے بنیاد ہے، اس وقت بارڈر سیکورٹی فورس کہاں تھی؟اپوزیشن لیڈر شویھندو ادھیکاری نے بھی خبردار کیا ہے کہ اگر ترنمول کانگریس شہید مینار پر بیٹھ کر احتجاج کرتی ہے تو الیکشن کمیشن کو اس کا پیغام سمجھنا چاہیے۔اس سیاسی محاذ پر صورتحال مزید گرم ہوتی جا رہی ہے اور نومبر میں ہونے والی ریلی ریاست میں انتخابات سے پہلے ایک اہم سیاسی موڑ ثابت ہو سکتی ہے۔



