Saturday, December 6, 2025
ہومWest Bengalکیسانکا کڈز بک سیریز" کا آغاز کیا، بچوں میں فطرت اور زراعت...

کیسانکا کڈز بک سیریز” کا آغاز کیا، بچوں میں فطرت اور زراعت سے محبت اُجاگر کرنے کی پہل

کلکتہ، یکم نومبر:کیسانکا ایگری اکوا، جو آئی آئی ایم کلکتہ انوویشن پارک کے زیرِ سرپرستی اور نارتھ ایسٹرن کاؤنسل، حکومتِ ہند کے پروگرام کے تحت انکیوبیٹ کی گئی ایک جدید ایگرو اور اکوا ٹیک اسٹارٹ اَپ ہے، نے آج اپنی منفرد “کیسانکا کڈز بک سیریز” کا باقاعدہ آغاز کیا۔ یہ چار خوبصورت مصور ای کتابوں پر مشتمل ایک تخلیقی سیریز ہے جو بچوں کو فطرت، خوراک اور کھیتی باڑی کے قریب لانے کا ایک نیا ذریعہ بنے گی۔تقریبِ اجرا میں پائیداری، جستجو اور تخلیقی صلاحیت کے جذبے کو سراہا گیا، جس کے ذریعے کیسانکا نے اپنے مشن میں نئی نسل کو زراعت کی جڑوں سے جوڑنے کو مزید مضبوط کیا۔ یہ کتابیں کہانی اور فن کے حسین امتزاج کے ذریعے بچوں کو مٹی، بیج اور فطرت کے اُس حیاتیاتی چکر سے روشناس کراتی ہیں جو زندگی کو برقرار رکھتا ہے۔کیسانکا ایگری اکوا کو حال ہی میں انڈین چیمبر آف کامرس، نئی دہلی کی جانب سے “ایگری ٹیک اسٹارٹ اَپ آف دی ایئر” کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ کمپنی نہ صرف زرعی جدت میں بلکہ تعلیمی بیداری میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہی ہے، تاکہ آئندہ نسلیں زمین اور ماحول کے تئیں زیادہ شعور اور ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھیں۔اس موقع پر معزز مہمانوں، ماہرینِ تعلیم، ماحولیاتی کارکنوں اور والدین کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے اتفاق کیا کہ بچوں میں آج سے ہی فطرت دوستی کا جذبہ ابھارنا ایک سرسبز اور پائیدار مستقبل کی بنیاد رکھے گا۔”کسانکہ کڈز بک سیریز” اب ایمیزون پر دستیاب ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات