Saturday, December 6, 2025
ہومWest Bengalکولکاتا کو ملے گا نیا ثقافتی تحفہ!

کولکاتا کو ملے گا نیا ثقافتی تحفہ!

’درگا آنگن‘ اگلے دو سالوں میں ہوگا تعمیر :سی ایم ممتا بنرجی کا اعلان

جدید بھارت نیوز سروس
کولکاتاہ: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اعلان کیا کہ شہر میں ایک شاندار ثقافتی مرکز “درگا آنگن” اگلے دو برسوں میں بنایا جائے گا۔ علی پور باڈی گارڈ لائنز میں درگا پوجا پنڈال کے افتتاح کے موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ مرکز عالمی معیار کا ہوگا اور اس کی طرز دیگھا کے جگن ناتھ مندر پر رکھی جائے گی۔وزیر اعلیٰ کے مطابق، پروجیکٹ کے لیے نیو ٹاؤن میں ایکو پارک کے قریب رام کرشنا مشن کے نزدیک زمین مختص کی جا چکی ہے۔ ریاستی کابینہ نے اس منصوبے کو منظوری دے دی ہے اور ایک ٹرسٹ بھی قائم کیا جا چکا ہے۔ ممتا نے کہا”درگا پوجا اب یونیسکو کے ثقافتی ورثے میں شامل ہے۔ ’درگا آنگن‘ کو ہم ایسی جگہ بنائیں گے جہاں لوگ سال بھر درشن اور ثقافتی تجربات کے لیے آ سکیں۔”اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے بنگالی زبان کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ تمام مذاہب، ذاتوں اور زبانوں کا احترام کرتی ہیں لیکن بنگالی کو بھی مساوی عزت ملنی چاہیے۔
انہوں نے باڈی گارڈ لائنز کے پوجا پنڈال کی تعریف بھی کی، جس کی تھیم دیگھا جگن ناتھ مندر پر مبنی ہے، اور منتظمین کو “بہترین میں بہترین” قرار دیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات