Saturday, December 6, 2025
ہومWest Bengalکولکاتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2025: ممتا بنرجی کریں گی افتتاح

کولکاتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2025: ممتا بنرجی کریں گی افتتاح

شتروگھن، رمیش سپی اور شرمیلا ٹیگور ستاروں کی چمک بڑھائیں گے

کولکاتہ: شہرِ زیبا ایک بار پھر سنیما کے رنگوں میں رنگنے کو تیار ہے۔ 31 واں کولکاتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (KIFF 2025) آئندہ 6 نومبر سے شروع ہو کر 13 نومبر تک جاری رہے گا۔ اس بار فیسٹیول کی ٹیگ لائن ہے “The World in Film Festivals”، یعنی دنیا کے رنگ ایک ہی اسکرین پر۔ فیسٹیول کے فوکس کنٹری کے طور پر پولینڈ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ منگل کو رابندر سدن میں منعقد پریس کانفرنس میں ریاستی وزیر اروپ بسواس، اندرانیل سین، محکمہ کے سکریٹری شانتنو باسو، ڈائریکٹر ہرناتھ چکرورتی، اداکار پرسن جیت چٹرجی، کوئل ملک، جون مالیا اور پولینڈ کے نمائندے جیدیپ رائے موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی 6 نومبر کو دھندھنیا آڈیٹوریم میں فیسٹیول کا افتتاح کریں گی۔ افتتاحی تقریب میں فلمی دنیا کے درخشاں نام اداکار و ایم پی شتروگھن سنہا، ہدایت کار رمیش سپی اور لیجنڈری اداکارہ شرمیلا ٹیگور — بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔ روایت کے مطابق ڈانسر ڈونا گنگولی اپنی دلکش پرفارمنس سے افتتاحی تقریب کو جادوئی آغاز دیں گی۔
افتتاحی فلم کے طور پر اجوئے کار کی 1961 کی کلاسک شاہکار “سپتپدی” دکھائی جائے گی، جس میں اتم کمار اور سچترا سین کی جوڑی نے بنگالی سینما میں نئی تاریخ رقم کی تھی۔ تقریب کی میزبانی پرمر بتا چٹرجی اور جون مالیا کریں گے۔
اس سال کے KIFF میں سنیما کے دیوانوں کے لیے خاص تحفہ ہے ۔185 فیچر فلمیں، 30 مختصر فلمیں اور 35 دستاویزی فلمیں دنیا کے مختلف حصوں سے۔ مجموعی طور پر 39 ممالک کی 215 فلمیں اسکرین پر پیش کی جائیں گی، جن میں 18 ہندوستانی زبانوں اور 39 غیر ملکی زبانوں کی فلمیں شامل ہیں۔
فیسٹیول میں ایک اور منفرد پروگرام “گانے گانے سنیما” بھی ہوگا ، جہاں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی خود سین اڈا کی طرز پر حاضرین سے گفتگو کریں گی۔ یہ تقریب 7 سے 12 نومبر تک یکتا اسٹیج پر منعقد ہوگی، جس میں لوک گیتوں، رابندر سنگیت، فلمی دھنوں اور مغربی موسیقی کے امتزاج پر بات چیت ہوگی۔
بنگالی پینورما سیکشن میں اس بار “کمپی”، “پنجر”، “گیٹ اپ کنگ شوک”، ریتک گھاٹک کی کلاسک “کومل گندھار”، “باری تھیکے پالیا” اور “سوورناریکھا” جیسی فلمیں پیش کی جائیں گی۔
فیسٹیول کا سب سے خاص لمحہ ہوگا بالی وو
ڈ کی تاریخی فلم “شعلے” کے 50 سال مکمل ہونے کا جشن، جس کے خالق رمیش سپی اس بار ستیہ جیت رے میموریل لیکچر دیں گے۔
کولکاتہ ایک بار پھر فلموں، موسیقی، اور کلچر کے سنگم میں تبدیل ہونے جا رہا ہے ،جہاں روشنیوں کے درمیان کہانیاں بولیں گی، کردار سانس لیں گے، اور دنیا ایک اسکرین پر سمٹ آئے گی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات