Saturday, December 6, 2025
ہومWest Bengalسیرامپور بج سمیلنی میں کلیان بنرجی نے اپوزیشن کو للکارا

سیرامپور بج سمیلنی میں کلیان بنرجی نے اپوزیشن کو للکارا

ہگلی :سیرامپور ترنمول ٹاؤن کانگریس کی جانب سے کل شام ٹاؤن ہال میں شاندار بج سمیلنی کا پروگرام ہوا جس میں ایم پی کلیان بنرجی نے اپنی تقریر کے دوران اپوزیشن جماعتوں کو سخت تنقید کرتے ہوئے للکارا اور کہا کہ بی جے پی اور سی پی ایم ایک ساتھ مل کر بھی مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی آندھی کو نہیں روک سکتی ۔ سی پی کی حالت یہ ہے کہ اسمبلی ہی نہیں پارلیمنٹ میں بھی دکھائی نہیں دے رہی ہے ۔ اس کا اصل سبب یہ ہے کہ لوگوں نے سی پی ایم کی خونی حکومت کو دیکھا ہے ۔ سب سے زیادہ بدھا دیب بھٹاچاریہ کے دور میں من مانی اور زیادتی ہوئی ہے ۔ نندی گرام ، سینگور ، مدنی پور ، بانکوڑہ وغیرہ میں خونی کھیل ہو ہیں ۔ جب بھی سی پی ایم کے دور حکومت کا ذکر ہوگا تب بدھا دیب بھٹاچاریہ کی خونی حکومت کی تاریخ دوہرائی جا گی ۔ بدھا دیب کی موت کا ہم سرادھا اور خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں لیکن اس کے دور حکومت کی خونی تاریخ بھی دوہرائی جا گی ۔ ایم پی کلیان بنرجی نے اپوزیشن لیڈر سوبھندو ادھیکاری کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ مائی کا لال ہے تو سیرامپور پارلیمانی حلقہ کے کسی بھی اسمبلی سیٹ سے کھڑا ہو جائے اور جیت کر دکھادے ۔ ترنمول کانگریس کے کوئی بڑا لیڈر نہیں بلکہ ممتا بنرجی کا ایک سپاہی ہی اس کو دھول چٹا نے کے لئے کافی ہے۔ انہوں نے مزید کہا سوبھیندو ایک سیاسی لیڈر ہو سکتا ہے لیکن ایک اچھا اور مہذب انسان نہیں ۔ وہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف جو زبان استعمال کرتا ہے وہ کسی طرح سے پسند کے لائق نہیں ہے۔ ایک خاتون کے خلاف غیر مہذب زبان کا استعمال کرنا دکھ اور لائق مذمت ہے۔ میں وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف سیاسی طور سخت تنقید کرتا ہوں لیکن ذاتی طور پر نہیں ۔ ایم پی کلیان بنرجی نے صاف طور پر کہا مودی ، سوبھیندو ، سی پی ایم ، اور دیگر اپوزیشن جتنا زور لگا لے آئندہ سال اسمبلی الیکشن میں پہلے سے بھی زیادہ سیٹ جیت کر ترنمول کانگریس چوتھی بار سرکار بنا گی ۔ سی پی ایم کو ایک بھی سیٹ نہیں ملے گی اور بی جے پی اپوزیشن کا درجہ بھی حاصل نہیں ہوگا ۔ اس پروگرام میں ایم ایل اے ارندم گوئن ، ڈاکٹر سدیپتو را ، چیرمین گردھاری ساہا ، سنتوش کمار سنگھ ، گور موہن دے اور دیگر کونسلرس و لیڈران موجود تھے ۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات