Wednesday, January 21, 2026
ہومWest Bengalالیکشن کمیشن میں سماعت کی مدت میں توسیع ممکن

الیکشن کمیشن میں سماعت کی مدت میں توسیع ممکن

حتمی ووٹر فہرست کے اجرا میں ہوسکتی ہے تاخیر

کولکاتا، 21 جنوری (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے اشارہ دیا ہے کہ گنتی کے فارم میں ممکنہ بے ضابطگیوں کی تصحیح پر سماعت کی آخری تاریخ اور حتمی ووٹر فہرست کی اشاعت کی مدت میں توسیع کی جا سکتی ہے، تاہم اس سلسلے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ یہ پیش رفت عدالت عظمی کی جانب سے انتخابی فہرستوں میں ’’منطقی بے ضابطگیوں‘‘ والی ووٹرز کی فہرست کی اشاعت اور تصدیق کے لیے تفصیلی ہدایات جاری کرنے کے بعد سامنے آئی ہے ۔ اس وقت کمیشن نے سماعت کی آخری تاریخ 7 فروری مقرر کی ہے ، جبکہ حتمی انتخابی فہرست 14 فروری کو شائع کی جانی ہے ۔ تاہم ، کمیشن کے ذرائع کے مطابق ، سپریم کورٹ کے حکم کے پیش نظر سماعت کی ٹائم فریم اور حتمی فہرست کی اشاعت کی تاریخ دونوں کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے ۔عدالتی فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن بدھ کو نئی رہنما ہدایات جاری کرنے والا ہے۔یہ پیش رفت پیر کے روز ووٹر فہرست کے خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) سے متعلق سماعت کے دوران سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد ہوئی، جس میں عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن کے لیے “منطقی بے ضابطگیوں” والے ووٹروں کی فہرست شائع کرنا لازمی قرار دیا تھا۔اس کے بعد منگل کو عدالت نے تصدیقی عمل اور سماعت کے لیے 10 نکاتی تفصیلی ہدایات جاری کیں۔ ان ہدایات کے مطابق منطقی بے ضابطگیوں والے ووٹروں کی فہرست کو عوامی طور پر اس انداز میں شائع کیا جانا چاہیے کہ وہ شہریوں کے لیے آسانی سے قابلِ رسائی ہو۔ دیہی علاقوں میں یہ فہرست پنچایت بھون اور بلاک دفاتر میں جبکہ شہری علاقوں میں وارڈ دفاتر میں لگائی جائے گی۔سپریم کورٹ نے ممکنہ طور پر متاثرہ ووٹروں کو یہ اجازت بھی دی ہے کہ وہ دستاویزات یا اعتراضات خود یا مجاز نمائندوں کے ذریعے، جن میں بوتھ لیول ایجنٹ (بی ایل اے) بھی شامل ہیں، جمع کرا سکتے ہیں، بشرطیکہ نمائندوں کے پاس دستخط یا انگوٹھے کے نشان کے ساتھ مناسب اختیار نامہ موجود ہو۔اس شق کو خاص اہمیت دی جا رہی ہے، کیونکہ ترنمول کانگریس سمیت کئی سیاسی جماعتیں طویل عرصے سے اس عمل میں بی ایل اے کی شمولیت کا مطالبہ کر رہی تھیں۔ عدالت عظمیٰ نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ دستاویزات اور اعتراضات پنچایت یا بلاک دفاتر میں جمع کرائے جا سکتے ہیں اور جن افراد نے اب تک کوئی دعویٰ یا اعتراض داخل نہیں کیا ہے، انہیں فہرست کی اشاعت کی تاریخ سے مزید 10 دن کی مہلت دی جائے۔عمل کو خوش اسلوبی سے انجام دینے کے لیے عدالت نے الیکشن کمیشن اور ریاستی انتظامیہ دونوں کو مناسب تعداد میں عملہ تعینات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ضلع مجسٹریٹوں کو عملے اور سکیورٹی انتظامات سے متعلق احکامات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے کہا گیا ہے، جبکہ پولیس ڈائریکٹر جنرل، ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ اور ضلع مجسٹریٹوں کو قانون و انتطام برقرار رکھنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے تاکہ پورا عمل پرامن طریقے سے مکمل ہو سکے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات