Saturday, December 6, 2025
ہومWest Bengalکولکاتہ میں آئی جی آر سرکل ریٹ میں 54 فیصد تک کمی

کولکاتہ میں آئی جی آر سرکل ریٹ میں 54 فیصد تک کمی

جائیداد خریدنے والوں اور رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کو بڑا ریلیف

کولکاتا: مغربی بنگال حکومت نے جائیداد کی رجسٹریشن سے متعلق اہم فیصلہ لیتے ہوئے کولکاتہ کے کئی علاقوں میں آئی جی آر (سرکل ریٹ) میں نمایاں کمی کر دی ہے۔ حالیہ نظرثانی کے بعد شرحوں میں 54 فیصد تک کمی آئی ہے، جس سے گھریلو خریداروں کے ساتھ ساتھ رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کو بھی بڑا فائدہ ہوگا۔حکومت نے یہ قدم رئیل اسٹیٹ تنظیم  اور دیگر اداروں کی نمائندگی کے بعد اٹھایا ہے، جنہوں نے کہا تھا کہ پچھلے اضافے کے نتیجے میں سرکل ریٹس مارکیٹ ریٹس سے کہیں زیادہ ہو گئے تھے، جس سے خریداروں اور ڈویلپرز پر مالی دباؤ بڑھ رہا تھا۔

گھریلو خریداروں پر اسٹیمپ ڈیوٹی اور رجسٹریشن فیس کا بوجھ کم ہوگا۔سپر بلٹ اپ ایریا کے ذکر کو لازمی قرار دینے والا پروویژن بھی حکومت نے واپس لے لیا۔کچھ علاقوں میں اب بھی زمین کی قیمتیں مارکیٹ ریٹ سے زیادہ ہیں، جس پر دوبارہ نظرثانی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔حکومت نے بروقت فیصلہ لیا ہے اور نرخوں کو معقول سطح پر لایا ہے۔ جب تک قیمتیں مارکیٹ کے قریب رہیں گی، ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ تاہم کچھ علاقوں میں زمین کی قیمتیں اب بھی مارکیٹ ویلیو سے زیادہ ہیں، جنہیں حکومت کو درست کرنا چاہیے۔””یہ فیصلہ خریداروں اور انڈسٹری دونوں کے لیے ریلیف ہے۔ لیکن کئی علاقوں میں زمین کے نرخ اب بھی کافی زیادہ ہیں، خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے پروجیکٹس میں۔ حکومت سے امید ہے کہ وہ مزید نظرثانی کرے گی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات