Wednesday, December 31, 2025
ہومWest Bengalوقف امـلاک پر آنچ نہـیں آنے دوں گـی

وقف امـلاک پر آنچ نہـیں آنے دوں گـی

کسی مذہبی مقام کو ہاتھ نہیں لگنے دیا جائے گا: ممتا بنرجی

بانکوڑہ: ترمیم شدہ وقف ایکٹ پر جاری بحث کے درمیان وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک بار پھر واضح اور سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگال میں کسی کی وقف جائیداد نہیں چھینی جائے گی اور نہ ہی کسی مذہبی مقام کو نقصان پہنچنے دیا جائے گا۔ بانکوڑہ میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا، میں کسی کو کسی بھی مذہبی مقام کو چھونے نہیں دوں گی۔ ترمیم شدہ وقف بل کی منظوری کے بعد یہ قانون بن چکا ہے، جس کے تحت اب کسی جائیداد کو وقف قرار دینے کا اختیار صرف وقف بورڈ تک محدود نہیں رہے گا، بلکہ ضلع مجسٹریٹ یا اسی درجے کا افسر اس پر حتمی فیصلہ کرے گا۔ اس قانون کے نافذ ہوتے ہی ملک کے مختلف حصوں میں احتجاج شروع ہو گیا، جبکہ مغربی بنگال کے مرشد آباد سمیت کئی علاقوں میں سیاسی گرما گرمی دیکھنے کو ملی۔ ترنمول کانگریس سمیت متعدد سیاسی جماعتوں نے اس قانون کی مخالفت کی ہے اور معاملہ سپریم کورٹ تک بھی پہنچ چکا ہے۔مرکز کی جانب سے وضاحت دی گئی ہے کہ ایک غلط فہمی پھیلائی جا رہی ہے کہ نئے وقف ایکٹ کے تحت مسلمانوں کی تمام جائیدادیں چھین لی جائیں گی، جبکہ حقیقت یہ نہیں ہے۔ مرکز کا کہنا ہے کہ اگر وقف بورڈ کسی سرکاری زمین پر قبضہ کرتا ہے تو حکومت کو اسے واپس لینے کا حق حاصل ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی حالیہ دنوں میں وقف املاک کی رجسٹریشن کے لیے مرکزی پورٹل پر اندراج کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے۔ان تمام حالات کے بیچ بنکورہ کی میٹنگ میں ممتا بنرجی نے عوام کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ’’جب تک ہم یہاں ہیں، وقف املاک کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ میں مذہب کی بنیاد پر سیاست نہیں کرتی۔ نہ کسی مندر کو گرنے دوں گی، نہ مسجد کو اور نہ ہی کسی چرچ کو۔ وزیر اعلیٰ کے اس بیان کے بعد وقف املاک اور مذہبی مقامات کے تحفظ کو لے کر عوام کے ایک بڑے طبقے کو وقتی راحت ملی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات