Saturday, December 6, 2025
ہومWest Bengalکالی پوجا پر عقیدت مندوں کے لیے خوشخبری!

کالی پوجا پر عقیدت مندوں کے لیے خوشخبری!

کولکاتہ میٹرو کی خصوصی ٹرین سروس کا اعلان

 کولکاتہ:کالی پوجا اور دیوالی کے موقع پر کولکاتہ میٹرو ریلوے نے مسافروں اور عقیدت مندوں کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ 20 اکتوبر کو ریاست بھر میں کالی پوجا منائی جائے گی، اور اس دن ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند دکھنیشور اور کالی گھاٹ مندروں کی طرف روانہ ہوں گے۔ عقیدت مندوں کی سہولت کے لیے کولکاتہ میٹرو نے تمام بڑی لائنوں پر اضافی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سفر آرام دہ اور آسان بنایا جا سکے۔کولکاتہ میٹرو کے مطابق بلیو لائن پر اس دن کل 144 ٹرینیں چلائی جائیں گی، جن میں 72 اوپر اور 72 نیچے کی سمتوں کی سروس شامل ہے۔ اس کے علاوہ گرین لائن پر 126 ٹرینیں، ییلو لائن پر 52 ٹرینیں، پرپل لائن (جوکا تا ماجرہاٹ) پر 44 ٹرینیں، اور اورنج لائن پر 40 ٹرینیں چلنے کا شیڈول بنایا گیا ہے۔

بلیو لائن پر پہلی میٹرو نواپاڑہ سے شاہد خودیرام کے لیے صبح 7:54 بجے روانہ ہوگی، جبکہ مہانائک اتم کمار، دکھنیشور اور شہید خودیرام اسٹیشنوں کے درمیان ٹرینیں وقفے وقفے سے چلیں گی۔
اسی دن آخری میٹرو دکھنیشور سے رات 10:51 بجے اور شھیہد خودیرام سے رات 11:00 بجے روانہ ہوگی تاکہ دیر رات واپس آنے والے عقیدت مندوں کو بھی سہولت مل سکے۔گرین لائن (ایسٹ-ویسٹ میٹرو) پر پہلی میٹرو ہوڑہ میدان سے سالٹ لیک سیکٹر 5 کے لیے صبح 6:30 بجے اور واپس 6:32 بجے روانہ ہوگی۔ آخری ٹرین دونوں سمتوں میں رات 9:45 بجے تک دستیاب رہے گی۔
پرپل لائن (جوکا تا ماجرہاٹ) پر پہلی میٹرو ٹرین معمول سے کچھ دیر بعد، یعنی صبح 10:00 بجے جوکا سے اور 10:24 بجے ماجرہاٹ سے روانہ ہوگی۔ آخری میٹرو جوکا سے شام 5:28 بجے اور ماجرہاٹ سے 5:49 بجے چلے گی۔
ییلو لائن پر بھی خصوصی سروس رکھی گئی ہے۔ پہلی ٹرین نواپاڑہ سے جئے ہند بومن بندر کے لیے صبح 10:00 بجے روانہ ہوگی، جبکہ آخری ٹرین شام 5:34 بجے روانہ ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔
مسافروں کی سہولت کو مزید بہتر بنانے کے لیے کولکاتہ میٹرو نے سالٹ لیک سیکٹر 5 اسٹیشن پر دو نئے (آٹومیٹک فیر کلیکشن – پیسنجر کنٹرول) اسمارٹ گیٹس نصب کیے ہیں۔ یہ جدید گیٹس مسافروں کو ادائیگی والے حصے سے بلا معاوضہ حصے میں باآسانی داخل ہونے کی اجازت دیتے ہیں اور سفر کو زیادہ ہموار بناتے ہیں۔
ان گیٹس کی تنصیب کے بعد سالٹ لیک سیکٹر 5 اسٹیشن میں کل 13 اسمارٹ گیٹس فعال ہو گئے ہیں، جن میں پانچ داخلے، چھ اخراج اور دو دو طرفہ دروازے شامل ہیں۔یہ تمام گیٹس ٹوکن، اسمارٹ کارڈ اور کیو آر کوڈ پر مبنی ٹکٹوں کے ساتھ کام کرتے ہیں، جس سے مسافروں کو بغیر کسی رکاوٹ کے آمد و رفت کی سہولت ملتی ہے۔کالی پوجا کے موقع پر میٹرو ریلوے کی یہ تیاری ریاست کے سب سے بڑے تہواروں میں سے ایک میں عوامی سہولت کو یقینی بنانے کی ایک اہم کوشش سمجھی جا رہی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات