Saturday, December 6, 2025
ہومWest Bengalہاوڑہ میں پہلی بار موبائل میڈیکل یونٹ کی شروعات

ہاوڑہ میں پہلی بار موبائل میڈیکل یونٹ کی شروعات

دیہی علاقوں کے لیے نئی امید

ہاوڑہ: ضلع ہاوڑہ میں پہلی مرتبہ موبائل میڈیکل یونٹ کی شروعات عمل میں آگئی ہے۔ اس خصوصی طبی گاڑی کا افتتاح جگت بلبھ پور کے ایم ایل اے سیتا ناتھ گھوش نے شنکرہاٹی پرائمری ہیلتھ سنٹر میں کیا۔یہ پروگرام وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے اُس اعلان کا حصہ ہے جس کے تحت ریاست بھر میں 110 موبائل میڈیکل یونٹس تعینات کیے جا رہے ہیں۔ ہاوڑہ میں اس اسکیم کے تحت یہ پہلی گاڑی زمین پر اتاری گئی ہے۔افتتاح کے موقع پر ہاوڑہ ضلع پریشد کی چیئرپرسن کاویری داس، محکمہ صحت کے چیف سکریٹری نارائن سوروپ نگم، ضلع مجسٹریٹ پی دیپاپریہ اور دیگر افسران موجود تھے۔ایم ایل اے سیتا ناتھ گھوش نے کہا کہ ان کے حلقے میں 17 پنچایتیں ایسے علاقوں میں واقع ہیں جہاں درج فہرست قبائل اور دور دراز کے گاؤں شامل ہیں۔ موبائل میڈیکل یونٹ عام لوگوں، خاص طور پر دیہی باشندوں کے لیے علاج کو مزید آسان اور قابلِ رسائی بنائے گا جہاں مستقل صحت مراکز کم یا بہت دور ہیں۔ 35 اقسام کے خون کے ٹیسٹ محض 15 منٹ کے اندر رپورٹ دستیاب ہوگی۔ ڈاکٹر، نرسیں، تکنیکی ماہرین اور ای سی جی کی سہولت گاڑی میں موجود ہے۔ دیہی و قبائلی آبادی اور وہ علاقے جہاں صحت خدمات کی شدید ضرورت ہے۔یہ قدم ریاست کے “سواستھیا ساتھی” پروگرام کے تحت دیہی صحت نظام کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ ضلع میں جلد ہی مزید موبائل میڈیکل یونٹس شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات