Saturday, December 6, 2025
ہومWest Bengalڈیجیٹل دور میں بھی طلباء کو کتابوں کی طرف راغب کرنے کی...

ڈیجیٹل دور میں بھی طلباء کو کتابوں کی طرف راغب کرنے کی کوشش

شری جین ویدیالیہ میں قائم کی گئی جدید “مدن کمار مہتا میموریل لائبریری”

کولکاتا کے اسکول میں نئی لائبریری قائم

کولکاتہ :کولکاتاکے شری جین ویدیا لیہ میں ایک جدید لائبریری قائم کی گئی ہے، جس کا نام “مدن کمار مہتا میموریل لائبریریرکھا گیا ہے “۔ یہ لائبریری صرف کتابوں کا مجموعہ نہیں، بلکہ علم، فکر، تحقیق اور تخلیقی سوچ کا ایک وسیع ذخیرہ ہے، جو طلباء اور نئی نسل کے لیے علمی دنیا کے دروازے کھولنے کا ذریعہ ہے۔ڈیجیٹل دور میں جہاں موبائل اور انٹرنیٹ نے معلومات تک رسائی کو آسان بنا دیا ہے، وہاں اس لائبریری کا مقصد طلباء میں کتاب بینی، تحقیقی رویہ اور گہرائی سے سوچنے کی عادت کو فروغ دینا ہے۔اس اسکول کی سابقہ طالبہ اور کولکاتا ہائی کورٹ کے سینئر وکیل سدھیر کمار مہتا کے وژن اور کوششوں سے یہ لائبریری جدید خطوط پر استوار کی گئی ہے۔ یہ یادگار لائبریری سدھیر کمار مہتا کے والد مرحوم مدن کمار مہتا کی یاد میں وقف کی گئی ہے، جو خود اس اسکول کے بانیوں میں سے ایک تھے۔اس اقدام کے ذریعے شری جین ویدیا لیہ نے یہ پیغام دیا ہے کہ ڈیجیٹل دور میں بھی کتاب اور علم کی اہمیت برقرار ہے، اور طلباء کو تحقیق، مطالعہ اور تخلیقی سوچ کی طرف راغب کرنا ہر دور کا مقصد ہونا چاہیے۔لائبریری میں ج اسدید سہولیات، وسیع کتابی ذخیرہ اور تحقیقاتی مواد موجود ہے، جو طلباء کو نہ صرف معلومات فراہم کرتا ہے بلکہ ان کے علمی افق کو بھی وسیع کرتا ہے۔ اس سے نئی نسل میں مطالعے کی عادت پروان چڑھے گی اور تعلیمی معیار کو فروغ ملے گا۔یہ لائبریری کولکاتا کے تعلیمی منظرنامے میں ایک نمایاں اضافہ ہے، جو مستقبل میں طلباء کے علمی سفر کو روشن کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات