Saturday, December 6, 2025
ہومWest Bengalوزیر اعلی ممتا کے دوہرے خط پر الیکشن کمیشن کا فوری ردعمل!

وزیر اعلی ممتا کے دوہرے خط پر الیکشن کمیشن کا فوری ردعمل!

28 نومبر کو دہلی میں ترنمول وفد سے اہم میٹنگ طے

جدید بھارت نیوز سروس
کولکاتہ،25نومبر:بنگال میں ایس آئی آر کے عمل پر بڑھتے تنازع، بی ایل اوز پر شدید بوجھ اور انتظامی انتشار کے درمیان وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے لگاتار خطوط اور ترنمول قیادت کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات نے آخر کار مرکز کی الیکشن مشینری کو حرکت میں لا دیا ہے۔ ممتا بنرجی نے اپنے خط میں واضح طور پر کہا تھا کہ بغیر مناسب انفراسٹرکچر کے ووٹر لسٹ کی خصوصی اور گہری تصحیح کا کام تیزی سے کرانا بی ایل اوز کے لیے ناقابلِ برداشت دباؤ بن چکا ہے، اور اسی دباؤ کو حالیہ اموات کی وجہ بھی بتایا جا رہا ہے۔ دوسری طرف ابھیشیک بنرجی نے ایس آئی آر کے مسائل کو لے کر پارٹی لیڈروں کو دہلی روانہ ہونے کی ہدایت دی اور 10 ممبرانِ پارلیمنٹ کی ایک ٹیم تشکیل دی، جن کی جانب سے ڈیرک اوبرائن اور برائن نے چیف الیکشن کمشنر کو باقاعدہ خط بھیج کر ملاقات کا وقت مانگا۔ کمیشن نے دونوں خطوط کا جواب دیتے ہوئے یہ تسلیم کیا کہ وہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ تبادلۂ خیال کے لیے ہمیشہ تیار ہے اور اسی بنیاد پر ترنمول وفد کو 28 نومبر صبح 11 بجے دہلی میں میٹنگ کا وقت دے دیا گیا ہے، جہاں پانچ رکنی وفد کمیشن کے دفتر جا کر اپنے نکات پیش کرے گا۔ ادھر ریاست میں 4 نومبر سے گھر گھر ایس آئی آر فارموں کی تقسیم اور پھر ان کی ڈیجیٹلائزیشن کا مرحلہ جاری ہے، جس نے بی ایل اوز پر دباؤ میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ ممتا نے اپنے تازہ خط میں یہ بھی الزام لگایا کہ کمیشن ڈیجیٹلائزیشن کے لیے کنٹریکٹ پر ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی بھرتی میں دوغلا رویہ اپنا رہا ہے۔ ان تمام شکایات اور اعتراضات پر غور کے بعد کمیشن نے باضابطہ طور پر ترنمول کے خطوط کا جواب بھیجا ہے اور واضح کر دیا ہے کہ وہ وفد کو سننے اور تمام معاملات پر بات کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس اہم میٹنگ کے بعد ایس آئی آر کے عمل اور بی ایل اوز کے حالات پر بڑے فیصلے آنے کی امید کی جا رہی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات