Saturday, December 6, 2025
ہومWest Bengalالیکشن کمیشن کولکاتہ میں فارم تقسیم پر ناراض

الیکشن کمیشن کولکاتہ میں فارم تقسیم پر ناراض

10 دن میں کام مکمل کرنے کا حکم ؛ ریاست بھر میںSIR مہم کی رفتار تیز

جدید بھارت نیوز سروس
کولکاتہ:الیکشن کمیشن نے کولکاتہ میں گنتی فارم کی تقسیم کی سست رفتار پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے حکام کو واضح ہدایت دی ہے کہ پورا عمل 10 دن میں ہر حال میں مکمل کیا جائے۔ رپورٹ کے مطابق ریاست میں SIR مہم تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور کل شام تک 76,663,675فارم گھر گھر پہنچا دیے گئے جو کہ 99.66 فیصد ہدف ہے۔ ڈیجیٹلائزیشن میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے جہاں اب تک 197,711 فارم اپ لوڈ کیے جا چکے ہیں جو کل کا 13.18 فیصد بنتا ہے، جب کہ پیر کو یہ شرح صرف 9.55 فیصد تھی۔ کولکاتہ میں ہونے والی اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ میں سینئر ڈپٹی الیکشن کمشنر گیانیش بھارتی، چیف الیکٹورل آفیسر منوج کمار اگروال سمیت ریاستی افسران نے شرکت کی اور فارم تقسیم، تصدیق، اسکیننگ اور اپ لوڈنگ کے ہر مرحلے کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ کمیشن نے سختی سے کہا ہے کہ کوئی بھی اہل ووٹر لسٹ سے باہر نہ رہے اور اپ لوڈنگ میں ایک دن کی بھی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ جنوبی 24 پرگنہ میں بھی کمیشن کی ٹیم نے افسران کے ساتھ میٹنگ کی جہاں ڈی ای اوز، ای آر اوز اور بی ڈی اوز نے زمینی پیش رفت سے متعلق رپورٹ پیش کی۔ کمیشن نے ہر ضلع کو ڈیجیٹل اپ لوڈنگ اور فیلڈ ورک میں رفتار بڑھانے کا حکم دیا۔ 19 سے 21 نومبر تک کمیشن کی خصوصی ٹیم ندیا ، مرشدآباد اور مالدہ میں ضلع وار معائنہ کر رہی ہے جہاں کلکٹریٹ میٹنگ ہالز میں مسلسل جائزہ میٹنگیں جاری ہیں، اور ٹیم نادیہ سے مرشدآباد، پھر وندے بھارت ایکسپریس سے مالدہ روانہ ہوگی۔ معائنہ کے اس مرحلے کے بعد 21 نومبر کو نیو ٹاؤن کے تال کتیر کنونشن سینٹر میں FLC ورکشاپ ہوگی جس میں آئندہ انتخابات کی تیاری، مشینوں کی جانچ اور تکنیکی عمل پر تفصیلی تربیت دی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کا واضح پیغام ہے کہ ریاست میں ووٹر لسٹوں کو بالکل تازہ، غلطی سے پاک اور شفاف بنایا جائے، اور اس مقصد کے لیے فیلڈ انسپیکشن اور نگرانی کا سلسلہ مسلسل جاری رہے گا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات