Saturday, December 6, 2025
ہومWest Bengalڈی وی سی پر آمرانہ رویہ اپنانے کا الزام،

ڈی وی سی پر آمرانہ رویہ اپنانے کا الزام،

وزیر قانون ملئےگھٹک کی قیادت میں کیا گیا احتجاج

آسنسول: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی دامودر ویلی کارپوریشن یا ڈی وی سی پر ریاستی حکومت کو بتائے بغیر ہزاروں کیوسک پانی چھوڑنے کا مسلسل الزام لگا رہی ہیں، جس کی وجہ سے مغربی بنگال کے ایک بڑے حصے میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ اس بار بھی جب دامودر ویلی کارپوریشن کی طرف سے پانی چھوڑا گیا تو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پھر وہی الزام لگایا۔ وزیر قانون ملئےگھٹک کی قیادت میں دامودر ویلی کارپوریشن کے صدر دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر دیگر لیڈران اور کارکنان کی بڑی تعداد ان کے ساتھ موجود تھی۔وزیر نے کہا کہ دامودر ویلی کارپوریشن مغربی بنگال حکومت کو بتائے بغیر بار بار پانی چھوڑتی ہے جس کی وجہ سے بنگال کے ایک بڑے حصے میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوتی ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اس کی مسلسل مخالفت کی ہے، لیکن پھر بھی مرکزی حکومت کے کہنے پر دامودر ویلی کارپوریشن بنگال کو پریشان کرنے کا ایسا کام کرتی ہے، جس کے خلاف آج یہ احتجاج کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دامودر ویلی کارپوریشن کے عہدیداروں کو ایک میمورنڈم دیا جائے گا اور اگر مستقبل میں دوبارہ مغربی بنگال حکومت کو بتائے بغیر دامودر ویلی کارپوریشن کی طرف سے پانی چھوڑا گیا تو زبردست احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی اس طرح کی آمریت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات