Friday, December 5, 2025
ہومWest Bengalانہیں بنگلہ دیش مت بھیجیں!

انہیں بنگلہ دیش مت بھیجیں!

پنگلا میں SIR خوف سے 45 سالہ شخص کی موت خاندان اور ترنمول کا الیکشن کمیشن پر سنگین الزام

کھڑگپور : مغربی بنگال میں اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) کے خوف نے ایک اور جان لے لی۔ دکشن ڈھکیہ گاؤں کے رہائشی 45 سالہ ببلو ہیمبرم کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، اور اہل خانہ کا سیدھا الزام ہے کہ یہ موت SIR کے دباؤ اور ووٹر لسٹ سے نام غائب ہونے کی دہشت کا نتیجہ ہے۔ خاندان کے مطابق 2002 کی ووٹر لسٹ میں ببلو سمیت اس کے گھر کے کسی فرد کا نام موجود نہیں تھا، اور جب سے اسے اس کی خبر ملی وہ شدید ذہنی تناؤ میں تھا۔ گھر والوں نے بتایا کہ وہ بار بار خوفزدہ ہو کر ایک ہی بات کہتا تھا۔ مجھے بنگلہ دیش مت بھیجیں!” اسی خوف میں اتوار کی رات اسے دل کا دورہ پڑا اور پیر کی صبح وہ دم توڑ گیا۔ ببلو کی بیوی گزشتہ سال فوت ہو چکی تھی، اور وہ چار بچوں اور معمر ماں کا واحد سہارا تھا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی اور مقامی ترنمول ایم ایل اے اجیت میتی فوری طور پر متاثرہ گھر پہنچے۔
ایم ایل اے کا کہنا ہے کہ ببلو اور اس کا خاندان برسوں سے اسی علاقے میں رہ رہے ہیں، پھر ووٹر لسٹ کے پرانے ریکارڈ میں ان کے نام کیوں نہیں تھے؟ انہوں نے الیکشن کمیشن کو موت کا ذمہ دار ٹھہرایا اور الزام لگایا کہ SIR کے بارے میں بی جے پی کی جانب سے پھیلایا جانے والا “زہریلا پروپیگنڈہ” عام لوگوں میں خوف پیدا کر رہا ہے۔
اور یہ موت اسی ماحول کی عکاس ہے۔ ادھر ریاست بھر میں SIR کے اعلان کے بعد بے چینی کا ماحول برقرار ہے، اکتوبر کے آخر میں کمیشن کے اعلان کے بعد لوگوں کے ذہنوں میں شکوک اور خدشات بڑھتے جا رہے ہیں۔ متعدد علاقوں سے خبریں ہیں کہ فہرست سے نام ہٹنے یا پیچھے رہ جانے کے خوف میں کئی افراد مبینہ طور پر خودکشی تک کر چکے ہیں۔
پنگلا میں ببلو ہیمبرم کی موت نے ایک بار پھر SIR کے پورے عمل پر سوال کھڑے کر دیے ہیں، اور ترنمول قیادت مسلسل مطالبہ کر رہی ہے کہ کمیشن وضاحت پیش کرے کہ آخر 2002 کی ووٹر لسٹ میں پورے خاندان کا نام کیوں موجود نہیں تھا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات