Saturday, December 6, 2025
ہومWest Bengalالیکشن کمیشن نے ووٹر تفصیلات کے ڈیجیٹائزیشن

الیکشن کمیشن نے ووٹر تفصیلات کے ڈیجیٹائزیشن

کی آخری تاریخ میں نومبر کے آخر تک توسیع کی

کولکاتہ، 16 نومبر (یو این آئی) الیکشن کمیشن (ای سی آئی) نے مغربی بنگال میں جاری خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) کے تحت گنتی فارموں کے ذریعے جمع کی گئی ووٹر تفصیلات کے ڈیجیٹائزیشن مکمل کرنے کے لیے آخری تاریخ نومبر کے اختتام تک مقرر کی ہے۔ریاست کے چیف الیکشن افسر (سی ای او) کے دفتر کے مطابق، بوتھ سطح پر جاری ڈیجیٹائزیشن کے کام میں اب تک تقریباً 50 لاکھ فارم شامل ہوچکے ہیں۔ سی ای او کے دفتر کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یواین آئی کو بتایا کہ ’’کمیشن کی ہدایات کے مطابق اتوار سے ڈیٹا انٹری کی رفتار بڑھائی جائے گی۔ پوراعمل مہینے کے آخر تک مکمل ہونے کی امید ہے۔‘‘ریاست کے سی ای او منوج کمار اگروال کی صدارت میں ہفتہ کی شام کلکٹرز (جو ضلع الیکشن افسر کے طور پر بھی کام کرتے ہیں) اور ان کے ماتحت انتخابی افسروں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ میں اس آخری تاریخ کو حتمی شکل دی گئی۔ ای سی آئی کے سینئر افسران نے ورچوئل طور پر میٹنگ میں شرکت کی۔موصولہ اطلاعات کے مطابق، ای سی آئی کی چار رکنی ٹیم 18 سے 21 نومبر تک مغربی بنگال کا دورہ کرے گی تاکہ 4 نومبر سے شروع ہوئے نظرثانی عمل کی پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے۔وفد میں ڈپٹی الیکشن کمشنر گیانیش بھارتی، پرنسپل سیکریٹری ایس بی جوشی اور ملئے ملک اور ڈپٹی سکریٹری ابھیونو اگروال شامل ہوں گے۔ چار روزہ دورے کے دوران ای سی آئی کی ٹیم کولکاتا، جنوبی 24 پرگنہ، نادیا، مرشدآباد اور مالدہ میں ایس آئی آرکے نفاذ کا جائزہ لے گی۔ واضح رہے کہ یہ اس ماہ ای سی آئی ٹیم کا دوسرا دورہ ہوگا، جو ریاست میں نظرثانی عمل پر کمیشن کی قریبی نگرانی کو ظاہر کرتا ہے۔اس سے پہلے مسٹر بھارتی کی قیادت میں ایک ٹیم نے شمالی بنگال کا دورہ کیا تھا اور گنتی شروع ہونے کے فوراً بعد چار اضلاع میں پیش رفت کا جائزہ لیا تھا۔ تین مراحل میں جاری ایس آئی آرکا آغاز 4 نومبر کو ہوا تھا اور اس کے اگلے سال مارچ تک مکمل ہونے کی امید ہے۔ مغربی بنگال میں آخری بار 2002 میں اتنی جامع نظرثانی کی گئی تھی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات