Saturday, December 6, 2025
ہومWest Bengalآسنسول میں بھی درگا پور میڈیکل کالج طالبہ کی آبروریزی کے خلاف...

آسنسول میں بھی درگا پور میڈیکل کالج طالبہ کی آبروریزی کے خلاف مظاہرے

کانگریس نے جی ٹی روڈ کو روکا، پولیس سے ہاتھا پائی

بی جے پی کا جنوبی تھانہ پر مظاہرہ ،جی ٹی روڈ پر دھرنا

آسنسول : درگاپور کے ایک میڈیکل کالج میں عصمت دری کیس کے خلاف کانگریس نے گرجا موڑ میں سڑک بلاک کردی، تو دوسری طرف آسںنسول جنوبی اسمبلی حلقہ کی رکن اسمبلی اگنی مترا پال اور ریاستی بی جے پی لیڈر کرشنندو مکھرجی کی قیادت میں جنوبی تھانہ پر احتجاج کیا گیا اور جی ٹی روڈ جام کر کے مظاہرہ کیا گیا
جمعہ کی رات درگاپور کے ایک پرائیویٹ میڈیکل کالج اسپتال میں ایک ڈاکٹر طالبہ کی عصمت دری کی گئی۔ اس کے خلاف آسنسول گرجا موڑ پر کانگریس نے سڑک بلاک کردی۔ اس موقع پر کانگریس لیڈر شاہ عالم، پرسن جیت پوٹنڈی، ترون رائے، کانگریس کونسلر ایس ایم مصطفی، یوتھ کانگریس کے ضلع صدر روی یادو کے علاوہ کانگریس کے دیگر لیڈر اور کارکنان موجود تھے۔
درگاپور کے میڈیکل کالج اسپتال میں دوسرے سال کی میڈیکل کی طالبہ کے ساتھ جس طرح عصمت دری کی گئی تھی، اس کے خلاف کانگریس و بی جے پی کے لیڈران اور کارکنان کافی دیر تک چلچلاتی دھوپ میں سڑک پر بیٹھے رہے اور قصورواروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ دونوں جماعتوں کی جانب سے پولیس مخالف اور ٹی ایم سی مخالف نعرے بھی لگائے اور وزیر اعلی ممتا بنرجی کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ کانگریس نے ٹائر جلا کر احتجاج کیا۔
کانگریس کارکنوں نے ناکہ بندی میں پھنسی ایمبولینس کا راستہ بھی صاف کیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات