Friday, December 5, 2025
ہومWest Bengalایس ائی ار کے اعلان سے خوف و ہراس: دمدم کی ساپی...

ایس ائی ار کے اعلان سے خوف و ہراس: دمدم کی ساپی پاڑا کالونی سنسان

کئی خاندان راتوں رات غائب

کولکاتہ:ایس ائی ار (Special Identification Revision) کے عمل کے آغاز نے دمدم کی ساپی پاڑا کالونی میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کر دی ہے۔ جیسے ہی الیکشن کمیشن نے ریاست میں SIR کی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا، اس علاقے کے درجنوں خاندان اپنے گھروں کو تالے لگا کر چلے گئے۔
یہ کالونی گزشتہ کئی دہائیوں سے مختلف خاندانوں کی سکونت کا مرکز رہی ہے۔ کچھ لوگ یہاں 10 سال سے رہائش پذیر تھے، کچھ 20 سال سے۔ لیکن SIR کے عمل کی اطلاع ملتے ہی کالونی میں سنّاٹا چھا گیا۔ اب گلیوں میں وہ چہل پہل نہیں رہی، مکانوں کے دروازے بند ہیں اور کئی گھر بالکل خالی پڑے ہیں۔
مقامی باشندوں کے مطابق، SIR کے عمل کے بعد کم از کم 10 گھروں کے رہائشی خاموشی سے کالونی چھوڑ چکے ہیں۔ کسی کو معلوم نہیں کہ وہ کہاں گئے۔
ایک رہائشی نے بتایا رات ہوتے ہی کچھ لوگ اپنا سامان باندھ کر چپکے سے نکل جاتے ہیں۔ صبح جب ہم دروازہ کھولتے ہیں تو پتا چلتا ہے کہ پورا گھر خالی پڑا ہے۔
کالونی میں تقریباً 70 گھر ہیں، جن میں سینکڑوں افراد رہتے تھے۔ اب ان میں سے بہت سے گھروں میں صرف تالا نظر آتا ہے۔ریشماں بی بی، جو ساپی پاڑا کالونی میں پچھلے 15 سال سے رہ رہی ہیں، نے بتایا کہ SIR کے اعلان کے بعد لوگوں میں عجیب سا خوف بیٹھ گیا ہے۔ پہلے سب ایک دوسرے کے ساتھ رہتے تھے، کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ لیکن جیسے ہی SIR کی بات آئی، لوگ ڈر گئے۔ کچھ پانچ سال سے یہاں تھے، کچھ بیس سال سے، لیکن سب بغیر کسی اطلاع کے راتوں رات چلے گئے۔ ہمیں سمجھ نہیں آ رہا کہ آگے کیا ہوگا۔ ریشماں نے مزید بتایا کہ خواتین اور بچوں میں خاص طور پر خوف کا ماحول ہے۔ “ہم رات کو دروازے بند کر کے سوتے ہیں، دل میں ڈر رہتا ہے کہ کہیں کوئی نوٹس نہ آ جائے یا ہمیں بھی گھر چھوڑنا نہ پڑے۔
یہ صورتحال مقامی انتظامیہ اور الیکشن کمیشن کے لیے تشویش کا باعث بن گئی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق، حکام نے علاقے میں ابتدائی جانچ شروع کر دی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ لوگوں کے نقل مکانی کی اصل وجہ کیا ہے ۔ آیا یہ SIR کے عمل سے متعلق غلط فہمی ہے یا کوئی منظم خوف پھیلایا جا رہا ہے۔ایک مقامی افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا“ہم صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ کچھ لوگ غیر ضروری افواہوں کی وجہ سے علاقے چھوڑ رہے ہیں۔ انتظامیہ کوشش کر رہی ہے کہ عوام میں اعتماد بحال کیا جائے تاکہ کوئی بھی خوف کی بنیاد پر گھر نہ چھوڑے۔
ادھر سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ حکومت اور الیکشن کمیشن کو فوراً آگاہی مہم شروع کرنی چاہیے تاکہ SIR سے متعلق غلط فہمیاں دور کی جا سکیں۔ کیونکہ اگر یہ رجحان اسی طرح جاری رہا تو نہ صرف ساپی پاڑا بلکہ کئی دیگر کالونیوں میں بھی نقل مکانی شروع ہو سکتی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات