Saturday, December 6, 2025
ہومWest Bengalسردار ولبھ بھائی پٹیل کی ایک پچاسویں یومِ پیدائش کے موقعے پر...

سردار ولبھ بھائی پٹیل کی ایک پچاسویں یومِ پیدائش کے موقعے پر یونٹی مارچ کا آغاز‎

کولکاتہ 29/اکتوبر : نوجوانوں کے امور ، وزارت کھیل کے توسط سے ” میرا بھارت وکشت پدیاترا کا انعام ہونے جارہا ہے ۔ جو قومی فخر کو فروغ دینے ، شہری مصروفیات کو گہرا کرنے اور شراکتی تقریبات کے زریعے نوجوانوں میں اتحاد کے جزبے کو مظبوط کرنے کے مقصد سے یہ پدیاترا تقریب منعقد کی جارہی ہے ۔ گزشتہ 6اکتوبر کو وزارت نوجوان امور نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی ایک سو پچاسویں یومِ پیدائش کے موقعے پر پدیاترا کا اعلان کیا ۔ ” my bharat ” کے عنوان سے اس تقریب کی پہل حکومت ہند نے کی ہے ۔ اس یاترا کا مقصد ملک گیر سطح پر نوجوانوں میں اتحاد ، حب الوطنی اور شہری ذمہداری کے جزبے کو بیدار کرنا ہے ۔ ضلع سطح پر بھی پدیاترا کی جائے گی جو 31 اکتوبر تا 25 نومبر جاری رہےگا ۔ اس درمیان راستے میں مخت موڑ نکڑ پر مضمون نویسی اور مباحثے کے ساتھ ساتھ سردار پٹیل کی زندگی پر سیمینار ، اسٹریٹ ڈرامے منعقد کی جائے گی ۔ اسکے ساتھ ساتھ سردار پٹیل کی زندگی پر نمائشی تقریب منعقد کی جائے گی ۔ تمام سرگرمیاں my bharat پورٹل کے زریعے رجسٹرڈ کئے جائیں گے ۔ پورے ملک سے ڈیڑھ سو سے زائد نوجوانوں کا انتخاب کیا جائے گا اور آخر میں گجرات میں ایک بڑا پدیاترا نکالا جائے گا یہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی شان میں ایک عظیم الشان پدیاترا ہوگا ۔ جہاں نوجوانوں کی کے کارکردگی پر انکی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی ۔ یہ تمام اطلاعات ساؤتھ کولکاتا ڈسٹرکٹ یوتھ افسر وکاس پردھان نے پریس کانفرنس کرکے صحافیوں کو دیا ۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات