Saturday, December 6, 2025
ہومWest Bengalکولکاتہ میں تحریک پیغام اسلام کے تحت شہر نشاط ملی بیداری سیمینار

کولکاتہ میں تحریک پیغام اسلام کے تحت شہر نشاط ملی بیداری سیمینار

سیمینار میں “عہد حاضر اور مسلمان” نامی کتاب کا تعارف پیش کیا گیا

کولکاتہ،گذشتہ روز(راست)کولکاتا کے خوبصورت آڈیٹوریم میں، گزشتہ شب ملی الامین کالج گرلز ملی بیداری سیمینار انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز دارالعلوم سدرۃ المنتہی رائڈ اسٹریٹ کے استاذ قاری واصف ارشد نعیمی کی تلاوت سے ہوا ۔ پھر حمد باری تعالی اور نعت پاک پیش کیے گئے۔ مولانا فتح اللہ اشرفی ٹکیہ پاڑہ ہوڑہ نے قرآن اور سیرت کی روشنی میں “مسلمان کیا کریں” اس پر ابتدائی خطاب بہترین انداز میں فرمایا۔ آپ نے فرمایا کہ ہمیں سیرت پاک سے زندگی کے ہر موڑ پر روشنی حاصل کرنی چاہیے تبھی ہم عروج و ارتقا پا سکتے ہیں۔ ان کے بعد مولانا محمد اسلم مینائی نے بھی اپنا خوبصورت بیان پیش کیا۔ اس پروگرام کے کلیدی مہمان مولانا ڈاکٹر سجاد عالم مصباحی، لیکچرار ہسٹری ڈپارٹمنٹ پریسیڈینسی یونیورسٹی نے بہترین خطاب فرمایا۔ جس میں تجربہ معقولیت اور علمی انداز سے قوم مسلم کے زوال کے اسباب بتائے اور اس زوال سے نکلنے کے لیے کچھ مفید تجاویز و نکات بھی پیش فرمائے۔ پھر تحریک پیغام اسلام کے روح رواں اور ڈائریکٹر مولانا سید سیف الدین اصدق چشتی نے کتاب کا خوبصورت تعارف پیش فرمایا اور بتایاکہ میں نے جو یہ کتاب تصنیف کی ہے، گویا اپنے سوز دروں کو قلم کی روشنائی سے نہیں، دل کے خون سے ترتیب دیا ہے ۔ اسی لیے ہر شخص کو اس کتاب کا مطالعہ کرنا چاہیے اور دوسروں تک پہنچانے کی بھی کوشش کرنی چاہیے۔ نیز آپ نے خواتین کو بھی سیدہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالی عنھا کی سیرت پر چلنے اور اپنے گھر کو اسلامی گھر بنانے کی تاکید فرمائی۔ مولانا اصدق نے فرمایا کہ کتاب کی اہمیت کے پیش نظر کچھ اہل علم کے پیہم اصرار پر عنقریب اس کتاب کا ہندی اور انگریزی ایڈیشن بھی شائع کیا جائے گا۔ ان شاءاللہ
اخیر میں علمائے کرام اور شہر کے دانشوران کے ذریعے کتاب “عہدِ حاضر اور مسلمان ” کی رونمائی کی تقریب عمل میں آئی۔ پروگرام کی نظامت شہر کے عالم دین مولانا مفتی محمد عابد رضا مصباحی نے بہت خوب صورتی کے ساتھ انجام دی۔ اہم شرکا میں مولانا مفتی سید خالد انور شمسی ، مولانا مفتی وسیم اصغر خان اشرفی، مولانا محمد نعیم الدین مصباحی اور مزید دانشوران اور صاحبان علم و فضل تھے۔ پروگرام کے اخیر میں صلوۃ وسلام اور مفتی سید خالد انور شمسی کی دعا پر محفل کا اختتام ہوا ۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں تحریک پیغام اسلام کولکاتا کے منتظمین بالخصوص محمد زاہد کا اہم رول رہا۔ علاوہ ازیں محمد عرفان خان، محمد تنویر حسین اور محمد علی صاحبان وغیرہ نوجوانوں نے بڑی دلچسپی اور محنت کے ساتھ پروگرام کو انتہائی منظم طور پر بحسن و خوبی انجام تک پہنچایا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات