ہومWest Bengalوزیراعلی ممتا بنرجی کا اپنی ہی قیادت کو الٹی میٹم

وزیراعلی ممتا بنرجی کا اپنی ہی قیادت کو الٹی میٹم

کہا:ترنمول میں رہنا ہے تو عوام کی خدمت کرو

جدید بھارت نیوز سروس
پانی ہاٹی: پانی ہاٹی اسمبلی حلقہ میں انتخابی گرما گرمی کے بیچ وزیر اعلیٰ اور ترنمول سپریمو ممتا بنرجی نے اپنی ہی جماعت کے کونسلرز، چیئرمینوں اور مقامی قیادت کو سخت پیغام دیا ہے کہ قبضہ کی سیاست، میدانوں پر ناجائز دست اندازی اور غیر قانونی تعمیرات کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کی جائیں گی۔2026 کے اسمبلی انتخابات میں پانی ہاٹی اس وقت ریاست کے اہم ترین سیاسی مراکز میں شمار کیا جا رہا ہے۔ خاص طور پر آر جی کار کیس کی متاثرہ ڈاکٹر کی والدہ کے بی جے پی امیدوار بننے کے بعد اس نشست پر مقابلہ غیر معمولی طور پر حساس اور دلچسپ ہو گیا ہے۔ترنمول کانگریس نے اس حلقے سے سبکدوش ہونے والے ایم ایل اے نرمل گھوش کے بیٹے تیرتھنکر گھوش کو میدان میں اتارا ہے، جس کی وجہ سے یہاں سیاسی وقار کی لڑائی اور بھی تیز ہو گئی ہے۔جمعرات کو اوشم پور ودیا ساگر اسپورٹس گراؤنڈ میں منعقدہ انتخابی جلسے سے ممتا بنرجی نے واضح الفاظ میں کہا کہ اگر کسی کو ترنمول میں رہنا ہے تو اسے عوامی زمین، کھیل کے میدان اور سبزہ زاروں پر قبضہ کرنے کی سوچ کو فوراً چھوڑنا ہوگا۔اپنی تقریر کے دوران ممتا بنرجی نے سود پور کے مشہور امراوتی میدان کا بھی خاص طور پر ذکر کیا، جہاں ماضی میں قبضے اور تعمیراتی کوشش کا تنازعہ سامنے آیا تھا۔ وزیر اعلیٰ نےکہاکہ ایسی حرکتیں دوبارہ برداشت نہیں کی جائیں گی، آپ یہ سمجھتے ہیں کہ میں کولکاتا میں رہتی ہوں، اس لیے مجھے پانی ہاٹی یا مالدہ کی خبر نہیں ہوگی، تو یہ آپ کی بڑی غلطی ہے۔ مجھے ہر جگہ کی پوری خبر رہتی ہے۔واضح رہے کہ 2025 میں امراوتی میدان کے ایک حصے پر قبضے اور تعمیراتی کوشش کی شکایات سامنے آئی تھیں۔ اس واقعے کے بعد سیاسی طور پر بھی بڑا اثر دیکھنے کو ملا، اور پانی ہاٹی میونسپلٹی کے اُس وقت کے چیئرمین کو اپنی کرسی سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔اس تقریر سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ ترنمول کانگریس پانی ہاٹی جیسے ہائی پروفائل حلقے میں کسی بھی قسم کی منفی عوامی ناراضگی یا مقامی بدانتظامی کو انتخابی نقصان میں بدلنے نہیں دینا چاہتی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات