Friday, December 5, 2025
ہومWest Bengalوزیر اعلی ممتا بنرجی کا الیکشن کمیشن پر نشانہ

وزیر اعلی ممتا بنرجی کا الیکشن کمیشن پر نشانہ

کنٹریکٹ ورکرز کی تقرری اور گھروں میں پولنگ پر سخت اعتراض

جدید بھارت نیوز سروس
کولکاتہ : وزیر اعلیٰ اور ترنمول سپریمو ممتا بنرجی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو دو صفحات پر مشتمل ایک سخت لہجے کا خط بھیج کر ایس آئی آر (Special Intensive Revision) کے دوران ووٹنگ کے پورے عمل کی شفافیت پر گہرے سوالات کھڑے کر دیے ہیں، اور یہ خط سیاسی فضا میں ایک بڑا ارتعاش پیدا کر رہا ہے۔ ممتا بنرجی نے سب سے پہلے الیکشن کمیشن کی جانب سے ایس آئی آر کے کام کے لیے پرائیویٹ یا کنٹریکٹ ورکرز کی تقرری پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ جہاں ایک طرف ڈی ای اوز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ڈیٹا انٹری کے لیے کسی کنٹریکٹ ورکر کا استعمال نہ کریں، وہیں دوسری طرف کمیشن نے خود ٹینڈر نکال کر ایک ہزار کنٹریکٹ ورکرز کو سال بھر کے لیے رکھ لیا ہے۔ اگر بی ایل اوز کے لیے کنٹریکٹ ورکرز غیر محفوظ سمجھے جا رہے ہیں تو پھر یہ ہزاروں نئے کنٹریکٹ اسٹاف کس بنیاد پر قابلِ قبول ہیں؟ کیا یہ دوہرا معیار نہیں؟ کیا ان کی مہارت سوال سے بالاتر ہے؟ اسی تضاد کی نشاندہی کرتے ہوئے ممتا نے کمیشن سے واضح جواب طلب کیا ہے۔ دوسرا سنگین اعتراض الیکشن کمیشن کی جانب سے اس مشورے پر ہے کہ کیا نجی رہائش گاہوں میں پولنگ اسٹیشن قائم کیے جا سکتے ہیں۔ممتا بنرجی نے اسے انتہائی خطرناک قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولنگ اسٹیشن ہمیشہ ایسے سرکاری مقامات پر قائم ہوتے ہیں جہاں عوام کی آزادانہ اور برابر رسائی ہو، لیکن نجی گھروں تک سب کی رسائی ممکن نہیں، پھر ایسی تجویز پر غور کیوں؟ یہ کس کے اشارے پر ہو رہا ہے؟ ترنمول سپریمو نے کھل کر کہا کہ ایسے فیصلے ووٹ کی شفافیت، غیر جانبداری اور پورے انتخابی عمل کی ساکھ کو براہِ راست نقصان پہنچاتے ہیں، اور اگر یہ اقدامات جاری رہے تو اس کے پیچھے سیاسی سازش کی بو آتی ہے۔ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سے پوچھا کہ آخر اس پورے عمل میں رکاوٹ کون ڈال رہا ہے؟ ساتھ ہی ممتا نے ایک بار پھر بی ایل اوز کی بدحالی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایس آئی آر کے غیر معمولی بوجھ سے بی ایل اوز کے بیمار پڑنے اور خودکشیوں تک کی خبریں سامنے آ رہی ہیں، اور اسی لیے وہ پہلے ہی کمیشن کو خط لکھ کر ایس آئی آر کو روکنے کا مطالبہ کر چکی ہیں۔
اس نئے خط میں انہوں نے ایک نہیں بلکہ دو انتہائی حساس اور فوری مسائل اٹھاکر صاف اشارہ دے دیا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن نے وضاحت نہ دی تو یہ پورا معاملہ آنے والے دنوں میں بڑا سیاسی موضوع بنے گا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات