کولکاتہ:مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم سکانت مجمدار نے بدھ کے روز اسمبلی میں بی جے پی ایم ایل ایز کے ساتھ اہم میٹنگ کی اور انہیں آئندہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پوری طرح سرگرم ہونے کی ہدایت دی۔ میٹنگ بی جے پی پارلیمانی پارٹی کے دفتر میں ہوئی، جہاں قائد حزبِ اختلاف سوبھندو ادھیکاری اور چیف وہپ شنکر گھوش نے وزیر کا استقبال کیا۔سکانت مجمدار نے ایم ایل ایز کو وجئے سمیلن کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ "پہلی بار ایم ایل اے بننا آسان ہوتا ہے، لیکن دوسری بار جیتنا بڑی آزمائش ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسمبلی انتخابات کا اعلان اگلے چند مہینوں میں کسی بھی وقت ہوسکتا ہے، اس لیے تمام ایم ایل ایز کو اپنے حلقوں میں ابھی سے پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اتر جانا چاہیے۔انہوں نے پارٹی ارکان کو ہدایت دی کہ وہ گھر گھر پہنچ کر عوامی رابطہ بڑھائیں اور پارٹی کی پالیسیوں کو ہر سطح پر لوگوں تک پہنچائیں۔ ساتھ ہی اسپیشل انٹینسیو ریویو (SIR) کے عمل کی سخت نگرانی کرنے کی بھی تاکید کی۔ مجمدار کے مطابق حکمراں جماعت اس عمل میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے، لہٰذا بی جے پی ایم ایل ایز کو ذرا سی بھی لاپرواہی سے بچنا ہوگا۔
اسمبلی انتخابات قریب، بی جے پی ایم ایل ایز فوری متحرک ہوں: سکانت مجمدار
مقالات ذات صلة



