Friday, December 26, 2025
ہومWest Bengalاڈیشہ میں بنگالی مزدور پر حملہ، ایک کی موت، دوسرا زخمی

اڈیشہ میں بنگالی مزدور پر حملہ، ایک کی موت، دوسرا زخمی

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نےکیا تشویش اور غصہ کا اظہار

جدید بھارت نیوز سروس
برہم پور: اڈیشہ میں مرشد آباد کے ایک بنگالی مزدور جیول رانا کو بدھ کی شام شرپسندوں نے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک اور شخص زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعہ سوتی کے رہائشی مزدوروں کے سمبل پور میں کام کے دوران پیش آیا۔ اطلاع کے مطابق، حملہ آوروں نے دونوں مزدوروں کو گھروں سے نکال کر بری طرح پیٹا۔ پولیس جائے وقوعہ پر دیر سے پہنچی اور متاثرہ مزدوروں کو خون آلود حالت میں ہسپتال منتقل کیا، لیکن جیول رانا کی جان نہ بچ سکی۔ زخمی شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک کی بی جے پی کی حکومت والی مختلف ریاستوں میں بنگالی مہاجر کارکنوں پر حملے کے کئی واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔ بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اس پر پہلے ہی تشویش اور غصہ کا اظہار کیا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات