کلکتہ،اکتوبر :کلکتہ چیمبر آف کامرس کے زیرِ اہتمام ایک خصوصی انٹریکٹو سیشن بعنوان “Conversations That Inspire: Anil Swarup on You Can Make It Happen” منعقد ہوا۔اس موقع پر سابق مرکزی سکریٹری برائے کوئلہ و تعلیم اور نیکسس آف گُڈ فاؤنڈیشن کے بانی انیل سوروپ نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ان سے گفتگو معروف ماہرِ تعلیم ڈاکٹر سمن سود نے کی جو بی۔ڈی۔ میموریل جونئیر اسکول، انڈس ویلی ورلڈ اسکول اور بی۔ڈی۔ایم انٹرنیشنل کی ڈائریکٹر و پرنسپل ہیں۔اس پروگرام میں چیمبر کے صدر اننت ساہریا، سینئر نائب صدرانوراگ جھنجھنوالا، ایگزیکٹو کمیٹی ممبرسوربھ مہیشوری، اوردیگر معزز اراکین موجود تھے اپنی تقریر میں انیل سوروپ نے کہا کہ کامیابی قسمت سے نہیں بلکہ محنت، حوصلے اور مثبت سوچ سے حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا جذبہ پیدا کریں اور ہمت کے ساتھ آگے بڑھیں۔پروگرام کے اختتام میں چیمبر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی ایسے فکری و تعلیمی پروگرام منعقد کرتا رہے گا جو معاشرے اور کاروباری برادری میں مثبت تبدیلی لائیں۔
کلکتہ چیمبر آف کامرس میں انیل سوروپ کا خصوصی اجلاس
مقالات ذات صلة



