Sunday, December 21, 2025
ہومWest Bengalشہر جشن میں،چند کلومیٹر کا راستہ، گھنٹوں کی آزمائش

شہر جشن میں،چند کلومیٹر کا راستہ، گھنٹوں کی آزمائش

جدید بھارت نیوز سروس
کولکاتہ:سال ختم ہونے میں ابھی ڈیڑھ ہفتہ باقی ہے اور کولکاتہ تہوار کے رنگ میں ڈوبا ہوا ہے، مگر اس خوشی کے بیچ عام شہری شدید ٹریفک جام سے پریشان ہیں۔ شہر میں حالت یہ ہے کہ الٹاڈانگا سے کداپاڑہ پہنچنے میں 45 منٹ سے زیادہ لگ رہے ہیں، پارک اسٹریٹ سے سائنس سٹی کا سفر ڈیڑھ گھنٹے میں پورا ہو رہا ہے، بہالا سے دھرمتلا پہنچنے میں گھنٹوں لگ رہے ہیں اور ہوڑہ پل سے سیالدہ تک کا فاصلہ طے کرنے میں بھی 40 سے 55 منٹ لگ رہے ہیں۔ویک اینڈ پارٹیوں، میلوں، سردیوں کی پکنک اور سیاحوں کی بڑی تعداد کے باعث شہر کی سڑکوں پر دوپہر سے ہی گاڑیوں کی لمبی قطاریں نظر آ رہی ہیں۔ چڑیا گھر، وکٹوریہ میموریل، میوزیم، ایکو پارک اور نکو پارک جانے والے سیاحوں نے ٹریفک پر مزید دباؤ ڈال دیا ہے۔ بڑے چوراہوں پر سگنل کا رکنے کا وقت غیر معمولی طور پر بڑھ گیا ہے، شیکسپیئر سرانی ۔اے جے سی بوس کراسنگ پر 140 سیکنڈ تک گاڑیاں رکی رہتی ہیں، جبکہ ایکسائیڈ چوراہے پر دونوں سمتوں میں 90 سے 120 سیکنڈ انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔کولکاتہ پولیس کے مطابق دوپہر کے بعد اچانک گاڑیوں کی تعداد بڑھ جانے سے ایک سگنل کا دباؤ اگلے سگنل تک پہنچ رہا ہے، جس کے نتیجے میں شیام بازار، شوبھابازار، مہاتما گاندھی روڈ،سنٹرل ایونیو کراسنگ، سیالدہ، دھرمتلا، پارک سرکس، ایکسائیڈ، راش بہاری، گڑیاہاٹ اور ٹیلی گنج جیسے علاقوں میں شدید جام کی صورتحال بن گئی ہے۔ ایک بائیکر سنند سرکار کا کہنا ہے کہ گنیش چندر ایونیو سے ایکسائیڈ پہنچنے میں ہی 40 منٹ لگ گئے اور گھر تک پہنچنے میں مزید 45 منٹ لگنے کا خدشہ ہے۔اتوار کو اگرچہ درجۂ حرارت بہت نیچےگیا، مگر سردی کا احساس تھا، جس کی وجہ سے صبح سے ہی چڑیا گھر کے باہر لمبی قطاریں لگ گئیں۔ دوپہر کے وقت سیاحوں کے نکلنے پر علی پور روڈ تقریباً جام ہو گیا، جس کا اثر پی ٹی ایس اور ڈی ایل خان روڈ کراسنگ تک پہنچا۔ شام ہوتے ہوتے ما فلائی اوور، ای ایم بائی پاس اور الٹاڈانگا میں بھی ٹریفک کا دباؤ مزید بڑھ گیا۔ لال بازار کے ٹریفک کنٹرول روم کے مطابق جنوبی کولکاتہ کے کلامندر میں ایک مشہور گلوکار کے پروگرام کے باعث بڑی تعداد میں گاڑیاں جمع ہوئیں، جس سے بائی پاس پر جام لگ گیا۔ پارک سرکس میں احتجاج نے بھی عام لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا، اور یوں تہواروں کے موسم میں کولکاتہ کے شہری گھنٹوں ٹریفک میں پھنسنے پر مجبور ہو گئے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات