کوچ بہار:ایس آئی آر کو لے کر پھیلے خوف و ہراس کے درمیان مٹھ بھنگہ کے ڈانگکوبا علاقے میں نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ 2002 کی ووٹر لسٹ سے تقریباً 425 ووٹروں کے نام غائب ہو گئے ہیں۔اس معاملے کو لے کر رہائشیوں نے بی ڈی او دفتر میں شکایت درج کرائی، جہاں سے انہیں بتایا گیا کہ شکایت اعلیٰ حکام تک پہنچا دی گئی ہے۔ لیکن اس کے باوجود کوئی کارروائی نہ ہونے پر منگل کی صبح مشتعل باشندوں نے مٹھ بھنگہ ۔ سلیگوڑی ریاستی شاہراہ پر سڑک جام کر دیا۔ تقریباً ایک گھنٹے تک ٹریفک مکمل طور پر بند رہی۔ بعد ازاں مٹھ بھنگہ پولیس کی مداخلت سے راستہ کھلوایا گیا۔ مقامی لوگوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر ووٹر لسٹ میں غائب ناموں کی اصلاح جلد نہ کی گئی تو وہ بڑے پیمانے پر احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔علاقے میں ایس آئی آر کو لے کر پہلے ہی بے چینی تھی، اور اب ووٹر لسٹ میں نام غائب ہونے کے انکشاف سے عوامی اضطراب مزید بڑھ گیا ہے۔
ووٹر لسٹ سے 425 نام غائب، ڈانگکوبا میں عوام کا غصہ، سڑک جام
مقالات ذات صلة



