Saturday, December 6, 2025
ہومWest Bengalنیو ٹاؤن میں 3 ہزار میں سے 1,931 ہاکروں کو ملا نیا...

نیو ٹاؤن میں 3 ہزار میں سے 1,931 ہاکروں کو ملا نیا ٹھکانہ

مزید 1,026 ہاکروں کی شناخت

کولکاتا :نیو ٹاؤن کولکاتا ڈیولپمنٹ اتھارٹی (این کے ڈی اے) کی تازہ رپورٹ کے مطابق علاقے میں اب تک 2,957 فٹ پاتھ فروشوں (ہاکروں) کی باضابطہ شناخت ہو چکی ہے۔ ان میں سے 1,931 ہاکروں کو پہلے ہی مرحلے میں 14 این کے ڈی اے ہاکر مارکیٹوں میں منتقل کر کے بسانے کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے۔ یہ عمل مرحلہ وار جاری ہے تاکہ علاقے کو منظم اور صاف ستھرا رکھا جا سکے۔حالیہ دنوں میں این کے ڈی اے، مقامی پولیس اور ہاکر یونین کے مشترکہ سروے کے دوران مزید 1,026 ہاکروں کی نشاندہی ہوئی ہے۔ ان سب کو شناختی کارڈ جاری کرنے کی کارروائی جاری ہے تاکہ انہیں بھی باضابطہ طور پر اس منصوبے کے دائرے میں لا کر نئی مارکیٹوں میں منتقل کیا جا سکے۔ یہ سروے پچھلے سال کے آغاز سے مسلسل چل رہا ہے۔ حکام نے بتایا کہ ہاکر فی الحال نیو ٹاؤن کے تقریباً 19 مقامات پر سڑک کنارے کاروبار کرتے پائے گئے ہیں، جن میں رام مندر آئی لینڈ، اَٹھارُو تَلّا جنکشن، سینٹرل مال، ایکسس مال اور ایمیٹی یونیورسٹی کے اطراف شامل ہیں۔این کے ڈی اے کے ایک افسر نے کہا کہ“اب تک تقریباً 65 فیصد ہاکروں کو مستقل ٹھکانہ دیا جا چکا ہے، باقی 35 فیصد کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ اس مقصد کے لیے این کے ڈی اے نے ویسٹ بنگال ہاؤسنگ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ڈبلیو بی ایچ آئی ڈی سی او) سے زمین مانگی ہے تاکہ ریاستی حکومت کے فنڈ سے نئے ہاکر مارکیٹ تعمیر کیے جا سکیں۔اسی سلسلے میں سینٹرل مال کے قریب ایک نیا ہاکر مارکیٹ تیار کرنے کی کارروائی شروع ہو چکی ہے، جہاں 211 ہاکروں کو منتقل کرنے کا منصوبہ ہے۔افسران نے مزید بتایا کہ حالیہ برسوں میں تقریباً 400 افراد نے ہاکر ہونے کا جھوٹا دعویٰ کرتے ہوئے فٹ پاتھ پر قبضہ جمانے کی کوشش کی ہے۔ ایسے تمام غیر قانونی اٹکریمنٹس (قبضوں) کو ہٹانے کے لیے مہم چلائی جا رہی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات