West Bengal

مغربی بنگال: بی جے پی رکن پارلیمنٹ کنار ہیمبرم نے پارٹی اور لوک سبھا رکنیت سے دیا استعفیٰ

مغربی بنگال: بی جے پی رکن پارلیمنٹ کنار ہیمبرم نے پارٹی اور لوک سبھا رکنیت سے دیا استعفیٰ
174views

لوک سبھا انتخاب کے لیے نوٹیفکیشن کبھی بھی جاری ہو سکتا ہے۔ اس سے قبل مغربی بنگال میں بی جے پی کو اس وقت شدید جھٹکا لگا جب رکن پارلیمنٹ ہیمبرم نے لوک سبھا رکنیت کے ساتھ ساتھ پارٹی سے بھی استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔ جھارگرام سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کنار ہیمبرم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے یہ فیصلہ ذاتی اسباب کی بنا پر کیا ہے۔

کنار ہیمبرم کے استعفیٰ سے متعلق مغربی بنگال بی جے پی ترجمان سامک بھٹاچاریہ کا بھی بیان سامنے آیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ’’ہیمبرم نے کچھ دن قبل اپنے فیصلے کے بارے میں پارٹی کو مطلع کر دیا تھا۔‘‘ حالانکہ سامک بھٹاچاریہ نے یہ نہیں بتایا کہ ہیمبرم کے استعفیٰ کا سبب بننے والی ذاتی وجہ کیا ہے۔

ہیمبرم کے استعفیٰ کے بعد ترنمول کانگریس رکن پارلیمنٹ شانتنو سین نے کہا کہ انھیں شکست کا اندازہ ہو گیا تھا اس لیے یہ قدم اٹھایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’وہ جانتے ہیں کہ بی جے پی یہ سیٹ ہارنے جا رہی ہے۔ اس لیے انھوں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔‘‘

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں لوک سبھا کی 42 سیٹیں ہیں۔ 2019 میں ہوئے پارلیمانی انتخاب میں بی جے پی نے 18 سیٹوں پر قبضہ کیا تھا، جبکہ ترنمول کانگریس کو 22 سیٹوں پر اور کانگریس کو 2 سیٹوں پر کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ بی جے پی کی کوشش ہے کہ آئندہ لوک سبھا انتخاب میں وہ مغربی بنگال سے اپنی سیٹوں کی تعداد بڑھائے، حالانکہ ترنمول کانگریس نے بی جے پی کے خلاف اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.