
تماڑاور مانڈر اسمبلی حلقہ میں خواتین ووٹروں کی تعداد مرد ووٹروں سے زیادہ ہے
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی 12 نومبر:جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 کے پہلے مرحلے میں رانچی ضلع کے تحت پانچ اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ ہونی ہے۔ ووٹنگ کے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ پارٹیوں کو مورہابادی فٹبال اسٹیڈیم میں واقع ڈسپیچ سینٹرسے منگل کو روانہ کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں تماڑ، رانچی، ہٹیا، کانکے اور مانڈر اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ ہونی ہے۔ضلع کی بقیہ دو اسمبلی سیٹوں کھجری اور سلی اسمبلی حلقوں میں دوسرے مر حلہ میں 20 نومبر کو ووٹ ڈالے جا ئیں گے۔تماڑ اسمبلی حلقہ میں ووٹروں کی مجمو عی تعداد2 لاکھ 18 ہزار637 ہے،ان میں مرد ووٹروں کی تعدادایک لاکھ8 ہزار 343 اور خواتین ووٹروں کی مجمو عی تعدادایک لاکھ 10 ہزار 229 ہے۔ اس طرح یہاں خواتین ووٹروں کی تعداد مر ووٹروں سے زیادہ ہے۔رانچی اسمبلی حلقہ میں ووٹروں کی مجموعی تعداد تین لاکھ79 ہزار 39 ہے ۔ یہاں مرد ووٹروں کی تعداد1لاکھ 91 ہزار 880ہے جبکہ خواتین ووٹروں کی تعداد1 لاکھ 87 ہزار128 ہے۔ہٹیا اسمبلی حلقہ میں ووٹروں کی کل تعداد5 لاکھ 26 ہزار189ہے۔ان میں مرد ووٹروں کی تعداد2لاکھ 61 ہزار 890 ہے،خواتین ووٹروں کی تعداد2لاکھ 64 ہزار 275 ہے۔تیسری جنس کے ووٹروں کی تعداد24 ہے۔کانے میں ووٹروں کی مجموعی تعداد4 لاکھ 81 ہزار 815 ہے، مرد ووٹر 2 لاکھ 41 ہزار481 اور خوتین ووٹروں کی تعداد2 لاکھ 40 ہزار 321 ہے۔مانڈر اسمبلی حلقہ میں کل 3 لاکھ 79 ہزار903 ووٹر ہیں ان میں مرد ووٹروں کی تعداد1 لاکھ 86 ہزار 208 ہے جبکہ خواتین ووٹروں کی تعداد1 لاکھ 96 ہزار 362 ہے۔
