Wednesday, July 30, 2025
Google search engine
ہومInternationalامریکی انتخابات، سیکورٹی کے غیر معمولی اقدامات

امریکی انتخابات، سیکورٹی کے غیر معمولی اقدامات

واشنگٹن، 5 نومبر (یو این آئی) امریکی صدارتی الیکشن میں فیصلے کی گھڑی آ گئی اورملک کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے آج پولنگ ہوگی، ایسے میں امن و امان اور الیکشن عملے پر تشدد کے خدشات سے نمٹنے کے لیے غیرمعمولی سیکیورٹی اقدامات کئے گئے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی انتخابات کے سلسلے میں واشنگٹن، ریاست اوریگان اور نیواڈا میں نیشنل گارڈ کو فعال کردیا گیا ہے جبکہ خطرات پر نظر رکھنے کے لیے ایف بی آئی نے کمانڈ پوسٹ قائم کردی ہے۔امریکہ بھر میں ایک لاکھ کے قریب پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی اقدامات انتہائی سخت کئے گئے ہیں، جبکہ پولنگ عملے کے لیے خصوصی مسلح ٹیمیں تعینات ہیں۔ الیکشن عملے کی سیکیورٹی کے لیے ایک ہزار Panic Buttons منگوالیے گئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق امریکی انتخابات کے دوران غلط معلومات سے الیکشن عملے، ورکرز اور ان کے خاندانوں کو خطرہ ہوسکتا ہے۔سائبر سیکیورٹی چیف کا کہنا ہے کہ بیرونی مخالفتین پہلے سے کہیں زیادہ بڑے پیمانے پر جھوٹی افواہیں پھیلانے میں مصروف ہیں، غلط معلومات کا ایک آتش فشاں ہے۔واضح رہے کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے 47 ویں صدر کے لیے الیکشن کا میدان سج گیا ہے اور آج پولنگ ہوگی۔ دنیا کے واحد سپر پاور ملک کا درجہ حاصل ہونے کے باعث دنیا بھر کی نظریں امریکہ کے صدارتی الیکشن پر لگی ہوئی ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات