کوڈرما، 3 اکتوبر ( ہ س)۔ چندواڑہ تھانہ علاقہ کے تحت ارواں گوری پل کے قریب منگل کی صبح تقریباً 5 بجے دو گاڑیوں کی ٹکر سے بائک پر سوار دو نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ معلومات کے مطابق جے نگر کے سانتھ کے رہنے والے جوہت کمار (ولد گھنشیام رام) اور محسن انصاری (ولد امتیاز انصاری)، دونوں کی عمر تقریباً 22 سال،ایک موٹر سائیکل پر سوار ہوکر جے ای کا امتحان دینے ہزاری باغ جا رہے تھے۔اس دوران گوری ندی کے پل کے قریب ان کی بائک ایک ویگن آر کار سے ٹکرا گئی جس میں دونوں نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ان کی موٹر سائیکل مکمل طور پر جل گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ہائی وے پٹرولنگ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حادثے کا شکار ہونے والی ویگن آر کار کو قبضے میں لے کر کار کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال کوڈرما بھیج دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دونوں نوجوانوں کے اہل خانہ صدر اسپتال کوڈرما پہنچے ۔ نوجوان کے اہل خانہ نے بتایا کہ دونوں نوجوانوں نے کوڈرما کے ایک نجی ادارے سے انجینئرنگ میں ڈپلومہ کیا تھا۔
230
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
پی ایم مودی کا جھارکھنڈ دورہ
گڈا اور سارٹھ میں انتخابی جلسوں سےکریں گے خطاب جدید بھارت نیوز سروسگڈا، ۱۲؍نومبر:وزیر اعظم نریندر مودی 13 نومبر کو...
بی جے پی حکومت بدعنوانی میں ڈوبے لیڈران کو جیل بھیجے گی
کانگریس ریزرویشن مخالف ہے، مسلمانوں، دلتوں اور قبائلیوں کو ریزرویشن دیں گی: امیت شاہ جدید بھارت نیوز سروسجھریا، ۱۲؍نومبر:مرکزی وزیر...
کلپنا سورین نے جھریا میں کانگریس امیدوار کے حق میں جلسہ عام سے خطاب کیا
کہا: آپ سب کو مل کر کانگریس کو کامیاب بنانا ہوگا اور بی جے پی کو اکھاڑ پھینکنا ہوگا جدید...
امیت شاہ نے وزیر کے قتل کے ملزم کیلئے مہم چلائی
جے ایم ایم نے اٹھایا سوال جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 12 نومبر:۔ امیت شاہ کے تماڑ میں وزیر کے قتل...