International

شیخ حسینہ کے قریبی تین رہنماوں کے خلاف قتل کے مزید دو نئے معاملے درج

60views

ڈھاکہ، 25 ستمبر (ہ س)۔ بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ اور ان کے گرفتار قریبی ساتھیوں کے خلاف تیزی کے ساتھ نئے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ سابق وزیر قانون انیس الحق، سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے مشیر برائے نجی صنعت سلمان ایف رحمان اور سابق وزیر مملکت برائے آئی سی ٹی جنید احمد پلک کو آج مزید دو قتل کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا۔ انہیں پہلے ہی قتل جیسے سنگین الزام میں سلاخوں کے پیچھے بھیجا جا چکا ہے۔ڈیلی اسٹار کی خبر کے مطابق، ڈھاکہ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ عرفات الرقیب کی عدالت نے آج تفتیشی افسران کی تینوں کو قتل کے تازہ الزامات میں گرفتار کرنے کی درخواست منظور کر لی۔ اس کے علاوہ سابق سماجی بہبود وزیر دیپو مونی کو قتل کے تین مقدمات میں گرفتار کرنے کی رسمی کارروائی مکمل کر لی گئی۔ایک نیوز چینل کے چیف ایڈیٹر مزمل بابو کو قتل کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ۔ حالیہ عوامی مظاہروں کے دوران ہونے والی اموات سے متعلق تمام مقدمات بڈہ پولیس اسٹیشن میں درج کیے گئے تھے۔ بابو کو سخت سیکورٹی کے درمیان ڈھاکہ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ عرفات الرقیب کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.