National

جموں و کشمیر: دو سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے ووٹ شماری ختم ہونے سے قبل ہی ہار تسلیم کر لی

112views

سری نگر: جموں و کشمیر کے دو سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے لوک سبھا انتخابات کی ووٹ شمار ختم ہونے سے قبل ہی اپنی ہار قبول کر لی ہے۔ عمر عبداللہ بارہمولہ جبکہ محبوبہ مفتی اننت ناگ راجوری سے امیدوار ہیں۔ دوپہر تک نتائج کا روخ دیکھتے ہوئے عمر عبداللہ نے انجینئر رشید کو ایکس پر جیت کی مبارک باد پیش کر دی۔ ادھر محبوبہ مفتی نے بھی ایکس پر ہار قبول کر لی۔

عمر عبداللہ نے اپنے حریف انجینئر رشید کو مبارکباد پیش کی موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے منگل کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’میں سمجھتا ہوں کہ ناگزیر کو تسلیم کرنے کا وقت آگیا ہے میں انجینئر رشید کو شمالی کشمیر کی لوک سبھا سیٹ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔’’

انہوں نے کہا، ’’میں نہیں سمجھتا ہوں کہ جیت سے ان کی جیل سے رہائی میں تیزی آئے گی اور نہ ہی شمالی کشمیر کے لوگوں کو وہ نمائندگی نصیب ہوگی جس کے وہ مستحق ہیں۔ تاہم ووٹروں نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے اور جمہوریت میں یہی سب سے اہم ہے۔‘‘

دریں اثنا، عمر عبداللہ نے اپنے ایک اور پوسٹ میں اپنے ساتھیوں میاں الطاف احمد اور آغا روح اللہ کو بھی مبارکباد پیش کی جو اپنی اپنی سیٹوں پر کافی ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔

انہوں نے اس پوسٹ میں کہا، ’’میں اپنے ساتھیوں آغا روح اللہ اور میاں الطاف صاحب کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں’۔ ان کا کہنا تھا: ‘مجھے افسوس ہے کہ میں لوک سبھا میں ان کے ساتھ شامل نہیں رہوں گا لیکن مجھے یقین محکم ہے کہ وہ دونوں جموں و کشمیر کے لوگوں کی بہترین نمائندگی کریں گے۔‘‘

I think it’s time to accept the inevitable. Congratulations to Engineer Rashid for his victory in North Kashmir. I don’t believe his victory will hasten his release from prison nor will the people of North Kashmir get the representation they have a right to but the voters have…

— Omar Abdullah (@OmarAbdullah) June 4, 2024

بارہمولہ سیٹ کی بات کریں تو پہلے اس سیٹ پر اصل مقابلہ نیشنل کانفرنس کے عمر عبداللہ اور پیپلز کانفرنس کے سجاد لون کے درمیان سمجھا جاتا تھا لیکن جب رجحانات عبدالرشید کے حق میں آنے لگے تو دوپہر تک یہ مقابلہ مقابلہ بن گیا۔ صورت حال کافی دلچسپ ہو گئی ہے۔ جوں جوں سورج سر پر چڑھتا رہا، عمر عبداللہ اور سجاد لون نیچے پھسلتے رہے، عبدالرشید کا گراف بلند ہوتا رہا۔ انجینئر رشید 343953 ووٹ لے کر آگے ہیں۔ جبکہ عمر عبداللہ 186890 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی اپنی شکست قبول کرتے ہوئے ایکس پر ایک پوسٹ لکھی ہے۔ انہوں نے لکھا، ’’عوام کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے، میں اپنے پی ڈی پی کارکنوں اور رہنماؤں کا تمام تر مشکلات کے باوجود ان کی محنت اور حمایت کے لیے شکریہ ادا کرتی ہوں۔ میں ان لوگوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے مجھے ووٹ دیا۔ جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہے اور اس کی وجہ سے ہم اپنے راستے سے نہیں ہٹیں گے۔‘‘

Respecting the verdict of the people I thank my PDP workers & leaders for their hard work & support despite all the odds. My deepest gratitude to the people who voted for me. Winning & losing is part of the game & wont deter us from our path. Congratulations to Mian sahab for his…

— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) June 4, 2024

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.