BiharNational

بہار میں کشتی حادثہ، دو کی موت سات لاپتا

221views

بہار میں دو افراد ہلاک جبکہ دیگر سات افراد اسوقت لاپتہ ہوگئے جب 19 مسافروں کو لے جارہی ایک کشتی ریاست کے Saran ضلعے میں مانجھی پور پولس اسٹیشن کے تحت Saryu دریا میںالٹ گئی۔

اہلکاروں نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ کل شام اس وقت پیش آیا جب مقامی لوگ کامکے بعد اپنے گاﺅں لوٹ رہے تھے۔ بہار کے آفات کے بندوبست سے متعلق افسران نے بتایا کہ10 لوگ تیر کر دریا کے کنارے آنے میں کامیاب ہوگئے۔

افسران نے بتایا ہے کہ دو خواتینکی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ سارن ضلع مجسٹریٹ امن سمیر نے میڈیا کو بتایا کہ بچاﺅ ٹیماور SDRFٹیم کو لاپتہ افرادکا پتہ لگانے کےلیے کام پر لگایا گیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ کسان اور مزدور دیارہ کے علاقے میں کھیتوں میں کام کرنے کے لیے دریا پار گئے تھے اور شام کو کشتی کے ذریعے واپس آ رہے تھے۔ اس دوران کشتی پلٹ گئی۔ کشتی پلٹنے کی اطلاع ملتے ہی آس پاس کے گاؤں کے لوگ اور کشتی میں سوار لوگوں کے رشتہ دار گھاٹ کی طرف بھاگے۔ گھاٹ پر افراتفری مچ گئی۔

مرنے والوں کی شناخت کرلی گئی: اس دوران پولیس اور انتظامیہ کو بھی حادثے کی اطلاع دی گئی۔ جب تک انتظامیہ اور ایس ڈی آر ایف یا این ڈی آر ایف کی ٹیمیں پہنچیں، مقامی لوگ بچاؤ کاموں میں لگ گئے۔ کئی لوگوں کو دریا سے بچا لیا گیا۔ ایک ایک کر کے چار افراد کی لاشیں دریا سے نکالی گئیں۔ مرنے والوں میں پھول کماری دیوی، شوہر شیو بچن پرساد، تارا دیوی، شوہر شتروہن بین، رمیتا کماری، والد دھنجی پرساد، پنکی کماری، والد دھنجی پرساد شامل ہیں۔

چھپرہ کشتی حادثہ پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے افسوس کا اظہا رکیا

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے سارن ضلع کے مانجھی بلاک کے مٹیار میں سریو ندی میں کشتی حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کشتی حادثے میں مرنے والوں کے اہل خانہ سے گہرے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ یہ حادثہ انتہائی افسوسناک ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے خدا سے دعا کی ہے کہ وہ غم کی اس گھڑی میں متوفی کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ کو یہ بھی ہدایت دی ہے کہ وہ سارن ضلع میں سریو ندی میں کشتی حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کو فوری طور پر 4 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا رقم فراہم کرے۔
بدھ کی دیرشام سریو ندی میں کشتی حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.